اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پنجاب اسمبلی میں تحریک انصاف نے الطاف حسین کے خلاف قرارداد جمع کرا دی ، قرارداد کے متن میں وفاقی حکومت سے الطاف حسین کو انٹرپول کے ذریعے گرفتار کرنے اور پاکستان لاکر مقدمات کے ٹرائل کا مطالبہ بھی شامل ہے۔ پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید اور ڈپٹی اپوزیشن لیڈر سبطین خان کی طرف سے جمع کرائی جانے والی قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ پنجاب اسمبلی کا ایوان ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پاک افواج اور رینجرز کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہے اور ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی جانب سے پاک فوج اور رینجرز کے خلاف نفرت آمیز ، اشتعال انگیز تقاریر اور ان اداروں پر کی جائے والی تنقید کی بھرپور مذمت کرتا ہے۔
مزیدپڑھیے :آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع ہونی چاہیے،پرویزمشرف
قرار داد میں وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ الطاف حسین کو انٹرپول کے ذریعے گرفتار کر کے پاکستان لایا جائے اور آئین وقانون کے مطابق ان کے خلاف درج مقدمات میں ان کا ٹرائل کر کے سخت سزا دی جائے۔
تحریک انصاف کی الطاف حسین کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد ، گرفتاری اور ٹرائل کا مطالبہ
14
جولائی 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں