اتوار‬‮ ، 04 مئی‬‮‬‮ 2025 

بیٹی کوشوہر سمیت قتل کرنےوالے ملزم کی درخواست ضمانت خارج

datetime 14  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (نیوز ڈیسک) سپریم کورٹ نے پسند کی شادی کرنے والی بیٹی کو شوہر سمیت باندھ کر قتل کرنے والے ملزم کی درخواست ضمانت خارج کر دی، سپریم کورٹ لاہوررجسٹری میں جسٹس میاں ثاقب نثار ،جسٹس آصف سعید کھوسہ اور جسٹس اقبال حمید الرحمن پر مشتمل بنچ کے روبرو ملزم لیاقت مسیح کی طرف سے موقف اختیار کیا گیاکہ اس پراپنی بیٹی شاہ تاج بی بی اور شفیق کو قتل کرنے کا الزام ہے۔یہ مقدمہ بدنیتی سے درج کروایاگیا اس نے اپنی بیٹی شاہ تاج بی بی اور اس کے شوہرشفیق کو قتل نہیں کیا بلکہ اس نے تو دونوں میاں بیوی کو گھر مدعو کیا تھا ، ایڈیشنل پراسکیوٹر جنرل اسجد گرال نے پولیس کی طرف سے تفتیشی رپورٹ پیش کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ ملزم نے اپنی بیٹی اوربیٹے کو دھوکے سے گھر بلایا جس کے بعد ندیم اور اس کے ساتھیوں نے دونوں میاں بیوی کو باندھ کر گولیاں مار دیں، اس کیس کا چالان عدالت میں پیش ہو چکا ہے، لیاقت اور ندیم سمیت4 ملزم گرفتارجبکہ 2 اشتہاری ہیں اور پولیس نے 5افراد کو بے گناہ قرار دیا ہے جن میں مقتولہ کا والد لیاقت مسیح شامل نہیں ہے۔کیس کا ٹرائل شروع ہو چکا ہے اس لئے عدالتی فیصلوں کے مطابق ایسی صورتحال میں ملزم کو ضمانت پر رہا نہیں کیا جا سکتا ، فاضل بنچ نے پراسکیوشن کے دلائل سے اتفاق کرتے ہوئے ملزم لیاقت مسیح کی درخواست ضمانت خارج کر دی۔



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…