اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

بچت اسکیموں، بینک منافع، مال بردار اور مسافرگاڑیوں پر بھی ودہولڈنگ ٹیکس لاگو

datetime 14  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوزڈیسک) ایف بی آر نے تمام ماتحت اداروں کو مال بردار و مسافر گاڑیوں، ٹوکن ٹیکس کے ساتھ ود ہولڈنگ ٹیکس سمیت بینکوں سے حاصل ہونیوالے منافع، پوسٹ آفس سیونگ اکاؤنٹس اور قومی بچت اسکیموں کے تحت جاری کردہ سرٹیفکیٹس کے منافع پرنئی شرح کے مطابق ود ہولڈنگ ٹیکس وصول کرنیکی ہدایات جاری کردی ہیں۔ایف بی آرکی جانب سے گزشتہ روز تمام فیلڈ فارمیشنز کو انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانے والوں اور جمع نہ کروانے والوں کے لیے ود ہولڈنگ ٹیکس کے مقرر کردہ نئے ریٹس جاری کیے گئے ہیں۔ ایف بی آر کے ماتحت اداروں کو جاری کردہ لیٹر میں کہا گیا ہے کہ انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانے والوں کے لیے بینک اکاؤنٹس، ڈیپازٹس، قومی بچت اسکیموں کے تحت جاری کردہ سرٹیفکیٹس اور پوسٹ آفس سیونگ سرٹیفکیٹس سمیت دیگر اقسام کے ڈیبٹ سے حاصل ہونے والے منافع پر 10 فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس وصول کیاجائے۔ہدایات کے مطابق 5 لاکھ روپے مالیت تک کے منافع رکھنے والے انکم ٹیکس گوشوارے جمع نہ کروانے والوں کو 10 فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس ہوگا تاہم اس کے علاوہ جو نان فائلرز ہوں گے ان پر ساڑھے17فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس عائد ہوگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…