اسلام آباد (نیوزڈیسک)بلاول زرداری کا حیران کن فیصلہ،عملی سیاست کا آغاز آزادکشمیر سے کرینگے-پاکستان پیپلزپارٹی کی عوام میں گرتی ہوئی ساکھ کو بچانےکے لئے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے خود میدان میں آنے اور براہ راست عوام سے مخاطب ہونے کا فیصلہ کیا ہے جس کا آغازعید کے بعد آزاد کشمیر کے تین مختلف مقامات میں بڑے جلسوں سےخطاب کرکے کیاجائے گا۔پیپلز پارٹی کے ذرائع کے مطابق پارٹی نے عوام میں گرتی ہوئی ساکھ کو بچانے اور دو بڑے صوبوں پنجاب اور سندھ کے بلدیاتی انتخابات میں بہتر کارکردگی کے لئے فیصلہ کیا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کو جلد از جلد سیاسی میدان میں اتارا جائے اس لئے سب سے پہلے آزاد کشمیر میں میدان لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق پیپلزپاٹی آزاد کشمیر مظفرآباد ،راولاکوٹ اور میر پورمیں اگست میں بڑے جلسوں کی تیاریوں میں مصروف ہے ۔ ذرائع کے مطابق اس حوالے سے بلاول بھٹو نے تقاریر کی تیاری بھی شروع کر رکھی ہے اور وہ اردو کے ساتھ ساتھ پنجابی لب ولہجہ کی بھی پریکٹس کر رہے ہیں ۔جلسوں کی تاریخوں کے بارے میں استفسار پر ذرائع کا کہناہے کہ سیکورٹی خدشات کے باٰعث ابھی انہیں پوشیدہ رکھا جا رہا ہے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں