اسلام آباد(نیوز ڈیسک)جماعت الدعوہ پاکستان کی جانب سے تھرپارکر کی 15 لاکھ آبادی کیلئے 50 کنویں کھودے گئے ہیں جن سے تھر کی عوام پینے کے میٹھے پانی سے مستفید ہورہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار جماعت الدعویٰ کے حافظ انور نے ایوان صحافت بدین کے صحافیوں کو افطار ڈنر کے موقع پر خطاب کے دوران کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں جماعت الدعویف کی جانب سے 70 سے 80 غریب افراد کو مفت راشن فراہم کیا جارہا ہے اور راشن کے ہر پیکٹ میں 5000 کا کیش ہے جبکہ پاکستان بھر میں 250 ایمبولینس خدمت خلق میں مصروف عمل ہیں۔ تھرپارکر میں اب تک 2 لاکھ 50 ہزار افراد کو صحت کی سہولتیں مہیا کی جاچکی ہیں۔ اس دوران ایک کروڑ روپے مالیت کی ادویات بھی فراہم کی جاچکی ہیں۔ اس موقع پر مولانا خالد سیف نے اپنے خطاب میں کہا کہ جماعت الدعویٰ نہ صرف پاکستان بلکہ انڈونیشیا کے مسلمان افراد کی بھی مدد کررہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ داعش جیسی وحشی تنظیم مسلمانوں کو ذبح کررہی ہے ان کا اسلام سے دور کا بھی تعلق نہیں۔ انہوں نی کہا کہ صحافی اپنے قلم سے حق اور سچ لکھ کر اپنی دنیا وآخرت سنواریں۔ اس موقع پر محمد طیب عباس ودیگر نے بھی شرکت کی۔