اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان کو بھارت سے آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کرنا چاہیئے : پرویز مشرف

datetime 13  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سابق صدر اور آرمی چیف جنرل پرویز مشرف نے کہا ہے کہ بھارت دنیا میں بلاوجہ شور مچا رہا ہے اور پاکستان کو اس سے آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کرنی چاہیئے ۔نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے پرویز مشرف کا کہنا تھا کہ بھارت کہاں سے سیکولر ملک ہے کیونکہ وہاں مسلمانوں کے ساتھ ہونے والے مظالم سب کے سامنے ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ ان کے دور حکومت میں انہوں نے بھارتی وزیر اعظم کو سیلوٹ کیا تھا لیکن ان کے استقبال کے لیے واہگہ بارڈر پر نہیں گئے تھے کہ وہاں انہیں اور لوگ بھی دیکھیں گے ۔ سابق صدر کا کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے جارحیت کا سلسلہ جاری ہے لیکن پاکستان کو دبنا نہیں چاہیئے بلکہ اس کے ساتھ برابری کی سطح پر بات کرنی چاہیئے ۔پاکستان میں موجود شدت پسندوں کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ملک میں پختون طالبان نہیں ہیں لیکن پاکستان کے شدت پسند عناصر داعش میں شامل ہو سکتے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کو داعش سے خطرہ ہو سکتا ہے اس لیے ان کے خلاف ایک مشترکہ آپریشن ہونا چاہیئے ۔ موجودہ حکومت کے حوالے سے بات کرتے ہوئے پرویز مشرف کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت میں صرف وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان ایسے شخص ہیں جو نپی تلی بات کرتے ہیں اور شخصیت کے حوالے سے بھی سنجیدہ آدمی ہیں ۔ اپنے دور حکومت کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ وہ 8 سال آرمی چیف رہے ہیں ور اس دور میں ملک ترقی کی راہ پر گامزن تھا ۔ پرویز مشرف کا کہنا تھا کہ انہوں نے نوبل پرائز کے لیے عبدالستار ایدھی کا نام بھیجا تھا ۔ ملالہ یوسفزئی کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ملالہ کے معاملے پر تنقید نہیں ہونی چاہیئے کیونکہ وہ ہماری قوم کی بیٹی ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…