کراچی(نیوزڈیسک) رینجرز نے کہاہے کہ نائن زیرو پر چھاپے کے حقائق کو مسخ کیا گیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق رینجرز ذرائع نے کہا ہے کہ سیاسی جماعت کی طرف سے نائن زیرو پر چھاپے کے اعدادو شمار مسخ کیے گئے۔میڈیا میں آپریشن سے متعلق غلط تاثر دیا گیااور حقائق توڑ مروڑ کر پیش کیے گئے۔ عوام سے متعلق سنگین مسائل کا مقصد میڈیا اور اداروں میں الجھن پیدا کرنا ہے۔نائن زیرو پر چھاپے سے متعلق حقائق 2 سے3 روز میں پیش کریں گے۔رینجرز ذرائع کا کہنا تھا کہ کنفیوڑن پیدا کرنے کا مقصد کراچی کے عوام کی سلامتی اور امن و امان سے متعلق معاملات کا رخ موڑنا ہے۔رینجرز حکام نے ایم کیوایم کی رپورٹ پر اعتراض کرتے ہوئے نائن زیرو پر چھاپے کی رپورٹ جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ دوسری جانب ایم کیو ایم نے نائن زیرو پر چھاپے کے حوالے سے بیانات کی تردید کی ہے ۔رینجرزحکام نے متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے نائن زیروپرچھاپے سے متعلق رپورٹ پراعتراض کرتے ہوئے رینجرز چھاپے سے متعلق حقائق دوسے تین روزمیں پیش کرنے کااعلان کیا ہے ۔ دوسری جانب ایم کیوایم کے ترجمان نے کہا کہ ایم کیوایم نے نائن زیرو پر چھاپے کے حوالے سے گذشتہ چند روز میں کوئی بیان میڈیا کو جاری ہی نہیں کیا ۔ جہاں تک نائن زیرو پر چھاپے کے حوالے سے رینجرز کی جانب سے میڈیا کو دی گئی بریفنگ کا تعلق ہے تو اس بارے میں ایم کیوایم کی شکایات جائز اور سراسر حقائق پر مبنی ہیں۔ترجمان نے کہا کہ اس معاملے پر میڈیاکو بیانات جاری کرنے کے بجائے سپریم کورٹ یا سندھ ہائیکورٹ کے ججوں پر مشتمل کمیشن بناکر نائن زیرو پر چھاپے اور وقاص علی کی شہادت کی تحقیقات کروائی جائیں۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں