وزیر آباد (نیوزڈیسک )چناب اور سندھ میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ،خطرے کی گھنٹی بج گئی شہروں کے نام جاری، وزیر آباد کے مقام پر دریائے چناب اور نالہ پلکھو میں پانی کی سطح تیزی سے بلند ہونے لگی۔ دریائے چناب اور نالہ پلکھو کے کنارے آباد 17 دیہات زیر آنے کا خدشہ ہے۔ دریائے چناب میں اس وقت نچلے درجے کا سیلاب ہے اور پانی کی سطح میں تیزی کے ساتھ اضافہ ہو رہا ہے جبکہ نالہ پلکھو میں طغیانی سے پانی کی سطح مسلسل بلند ہو رہی ہے۔ دریائے چناب کے کنارے واقع درجنوں دیہات کے متاثر ہونے کا شدید خطرہ ہے جس کے پیش نظر اسسٹنٹ کمشنر وزیر آباد محمد انور بریار کی ہدایات پر خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی جو مختلف دیہاتوں میں جا کر مساجد میں اعلانات کرواتی رہیں اور گھر گھر جا کر لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کے لئے قائل کرتی رہی۔ ان علاقوں کے لوگوں نے مال مویشیوں کو ڈیروں سے نکال کر دوسرے مقامات پر منتقل کرنا شروع کر دیا ہے۔ سیلاب سے بیلہ کے علاقوں کے علاوہ اسلام گڑھ ، رام نگر ، ہری پور بند ، لویری والہ ، رانا ، بہرام پاتو کی ، ٹاہلی ولا ، نتھو کوٹ ، نواں کوٹ سمیت 17 دیہاتوں کو شدید خطرہ ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر محمد انور بریارنے بتایا کہ اگر بارشوں کا سلسلہ شروع ہوا تو دریا میں پانی کی سطح مزید بلند ہو سکتی ہے ، علاقہ میں فلڈ وارننگ جای کر کے ایمر جنسی نافذ کر دی گئی ہے۔ وزیر آباد سمیت دیگر دیہاتوں میں ریلیف کیمپوں کو قائم کر دیا گیا ہے اور تحصیل انتظامیہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے مکمل تیار ہے۔
چناب اور سندھ میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ،خطرے کی گھنٹی بج گئی شہروں کے نام جاری
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں