اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی (پی ٹی اے )نے موبائل فون سروسز فراہم کرنے والی موبائل فون کمپنیوں کی طرف سے ڈھائی کروڑ غیر تصدیق شدہ موبائل فون سمز کو صارفین کے نا م سے ختم نہ کرنے پر سخت نوٹس لیتے ہوئے کمپنیوں کو ہدایت کی ہے کہ 13جولائی (کل ) تک تمام غیر تصدیق شدہ اور غیر قانونی موبائل فون سمز کو بند کیا جائے۔پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی نے مزید کہا ہے کہ تما م کمپنیاں ڈھائی کروڑ سے زائد بائیو میڑک سسٹم سے غیر تصدیق شدہ موبائل فون سمز کو ناصر ف فوری طور پر بند کیا جائے بلکہ 668 کی ڈیٹا بیس میں بھی صارفین موبائل فون کا ریکارڈ درست کیا جائے۔