اسلام آباد(نیوز ڈیسک) رویت ہلال ریسرچ کونسل کے سیکریٹری جنرل معروف ماہر فلکیات خالد اعجاز مفتی نے پیش گوئی کی ہے شوال کا چاند جمعے کی شام نظر آجائے گا اور عیدالفطر ہفتے کو ہوگی۔تفصیلات کے مطابق رویت ہلال ریسرچ کونسل کے سیکریٹری جنرل معروف ماہر فلکیات خالد اعجاز مفتی نے پیش گوئی کی ہے کہ نیا چاند جمعہ29 رمضان المبارک بمطابق 17جولائی 2015 کی شام موسم صاف ہونے کی صورت میں بلوچستان اور سندھ کے اکثر علاقوں میں نظر آجائے گا لہذا شوال المکرم 1436ھ کا آغاز ہفتہ 18جولائی 2015 سے ہوگا اور عیدالفطر 18جولائی کو ہوگی۔
مزیدپڑھیے :مقبوضہ کشمیرمیں ایشیاءکی سب سے بڑی افطارپارٹی کانیاریکارڈ
شوال کا چاند جمعے کی شام نظر آجائے گا، عیدالفطر ہفتے کو ہوگی، ماہر فلکیات
12
جولائی 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں