اتوار‬‮ ، 05 اکتوبر‬‮ 2025 

تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح پندرہ سو بارہ اشاریہ 5 فٹ ریکارڈ

datetime 12  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزڈیسک)دریائے سندھ میں تونسہ کے مقام پر پانی کی سطح بلند ہونے سے غوث آباد کے علاقے میں فصلوں کو نقصان پہنچا ہے، بالائی علاقوں سے بہہ کر آنیوالا ریلا داخل ہونے کے بعد گدو بیراج میں نچلے درجے کا سیلاب ہے۔فلڈ فورکاسٹنگ ڈویڑن کے مطابق تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح پندرہ سو بارہ اشاریہ 5 فٹ رکارڈ کی گئی، ڈیم میں پانی کی آمد3لاکھ12 ہزارکیوسک اور اخراج 2 لاکھ 73ہزار200 کیوسک ہورہا ہے۔ منگلاڈیم میں پانی کی سطح بارہ سو تیس اشارعیہ 8 فٹ رکارڈکی گئی۔ یہاں پانی کی آمد69ہزار774 جبکہ اخراج60 ہزارکیوسک رکارڈ کیا جارہا ہے۔ ڈائرکٹرجنرل پراونشل ڈزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی جواداکرم کی جانب سے جاری کردہ سیلابی صورتحال کے مطابق آج صبح دریائے سندھ میں تربیلا اور کالاباغ کے مقام پرنچلے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا۔ دریائے راوی میں جسڑ اور دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ والا کے مقام پر بھی نچلے درجے کا سیلاب تھا۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق دریائے چناب اوردیگردریا بشمول پہاڑی، سیلابی ندی نالےمعمول کیمطابق بہہ رہے ہیں،دریائےکابل میں نوشہرہ اور ورسک کےمقامات پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔ پی ڈی ایم اےکے مطابق آج صبح دریائے کابل میں نوشہرہ کےمقام پر پانی کابہاو89 ہزار300 کیوسک جبکہ ورسک کے مقام سے اخراج49ہزار338کیوسک رکارڈ کیا گیا۔سکھربیراج کے کنٹرول روم انچارج عبدالعزیزسومروکے مطابق بالائی علاقوں سے بہہ کر آنیوالا سیلابی ریلا گدو بیراج میں داخل ہونے کے بعد اس وقت نچلے درجے کا سیلاب ہے۔ آیندہ6روزتک پانی کی سطح میں مزید اضافہ ہوگا،دریائے سندھ میں تونسہ کے مقام پر پانی کی سطح بلند ہونے سے غوث آباد کے علاقے میں فصلوں کو نقصان پہنچا ہے،فلڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق تونسہ کے مقام پر دریائے سندھ میں پانی کی آمد ایک لاکھ 96ہزار 85 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 78 ہزار ایک سو 80 کیوسک رکارڈ کیاگیا۔



کالم



’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘


’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…