کراچی (نیوزڈیسک)کراچی کے علاقے لسبیلہ میں بجلی کی بندش کے خلاف علاقہ مکینوں نےاحتجاج کیا۔ لسبیلہ نمبر ایک پر علاقہ مکینوں نے بجلی کی طویل بند ش کے خلاف احتجاج کیا اور ٹائر نذر ا?تش کرکے لسبیلہ سے گولیمار جانے والی سڑک پر ٹریفک معطل کردی۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ رات گئے بجلی کی فراہمی معطل کردی جاتی ہے جو صبح تک بحال نہیں ہوتی جس سے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہورہے ہیں۔بعد میں مظاہرین اور انتظامیہ کی جانب سے بجلی کی فراہمی کی یقین دہانی کے بعد مظاہرہ ختم اور سڑک کو ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا۔