بجلی کی فی یونٹ قیمت میں3.28 روپے کمی کاامکان
12
جولائی 2015
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے نیپراسے مئی کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 3 روپے28پیسے فی یونٹ سستی کرنیکی درخواست کردی، اس سلسلے میں باضابطہ منظوری16 جولائی کوہونیوالی سماعت کے بعددی جائیگی۔سی پی پی اے کے مطابق مئی میں بجلی کی پیداوارپرفیول لاگت4روپے80پیسے فی یونٹ رہی، ریفرنس فیول لاگت8 روپے9 پیسے فی یونٹ مقررکی گئی۔ ذرائع کے مطابق مئی میں تقسیم کارکمپنیوںکو9ارب 29 کروڑ 73 لاکھ یونٹ بجلی فروخت کی گئی۔بجلی کی پیداوار پرمجموعی فیول لاگت44ارب70 کروڑ 83لاکھ روپے رہی۔ ہائی اسپیڈڈیزل سے بجلی کی پیداوارپرفیول لاگت 13 روپے 88 پیسے،فرنس آئل سے نوروپے92پیسے،گیس سے 5 روپے 57 پیسے اورنیوکلیئرسے بجلی کی پیداوار پرفیول لاگت ایک روپیہ 18پیسے فی یونٹ ریکارڈکی گئی۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں