لاہور(نیوزڈیسک) سپیکرقومی اسمبلی سردارایازصاد ق نے کہاہے کہ تحریک انصاف کے دھرنے کے دوران اس کے ارکان قومی اسمبلی نے جوتنخواہیں وصول کی ہیں ان میں سے اب تک کسی ایک رکن اسمبلی نے تنخواہ واپس نہیں کی اس بات کاانکشاف انہوں نے لاہورمیں ایک افطارڈنرکے دوران کیا۔اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کا کہنا ہےکہ تحریک انصاف کے کسی رکن نے ابھی تک تنخواہ واپس نہیں کی اور اگر تنخواہیں واپس کی گئیں تو اسے قومی خزانے میں جمع کرائیں گے۔لاہور میں افطار ڈنر کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے اسپیکر ایاز صادق نے کہا کہ دھرنے کے دوران تحریک انصاف کے ارکان اسپیشل ڈیوٹی پر تھے تاہم انہوں نے اب تک قومی اسمبلی سے ملنے والی تنخواہیں واپس نہیں کیں اور اگر تنخواہیں واپس کی گئیں تو اسے قومی خزانے میں جمع کرائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اندر اور باہر سے جانتا ہوں کہ این اے 122 کا فیصلہ کیا ہوگا اس فیصلے پر اثرانداز ہونے کی کوشش نہیں کروں گا کیونکہ ٹربیونل کا فیصلہ حق اور سچ کی فتح ہوگی۔ ایاز صادق کا مزید کہنا تھا کہ کوئی قومی اسمبلی کے اختیارات پر غلط فہمی میں نہ رہے اور اس کے اختیارات کو چیلنج کرنے کا بھی نہ سوچا جائے