اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

پنجاب اورخیبرپختونخوا میں خطرے کی گھنٹی بج گئی

datetime 11  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور/راولپنڈی /پشاور/شکر گڑھ/گوجرانوالہ (نیوزڈیسک )پنجاب اورخیبرپختونخوا میں خطرے کی گھنٹی بج گئی .پنجاب اور خیبر پختونخوا ہ میں مون سون کی بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ،شگر گڑھ میں بھارتی آبی جارحیت کے باعث دریائے چناب میں نچلے درجے کا سیلاب ہے جسکے باعث اوردریا کے اطراف میں مقیم افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایات جاری کردی گئیں ہیں،راول ڈیم بھرنے اور نالہ لئی میں طغیانی آنے سے قریبی آبادیوں کے مکینوں کو وارننگ جاری کر دی گئی ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کی جانب سے 6ہزار کیوسک پانی کاریلہ چھوڑ نے کے بعد دریائے راوی اور چناب میں نچلے درجے کا سیلاب ہے۔ ضلعی انتظامیہ نے دریا کے اطراف میں آباد مکینوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔ گوجرانوالہ کے قریب دریائے چناب میں پانی کی سطح مسلسل بڑھ رہی ہے تاہم دریائے توی میں پانی سطح اب مسلسل کمی ہورہی ہے۔ پانی کی کمی کے باعث بچوات کے 85دیہات کا شہر سے زمینی رابطہ پھر سے بحال ہوگیا ہے۔ ادھر نوشہرہ دریائے کابل میں اونچے درجے کا سیلاب ہے۔ مقامی انتظامیہ نے قریبی آبادیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔دوسری طرف پی ڈی ایم اے نے فلڈ وارننگ جاری کردی ہے۔پنجاب بھر میں مون سون بارشوں کے باعث دریائے سندھ میں بھی پانی سطح مسلسل بڑھ رہی۔ گڈو بیراج سے آئندہ چوبیس گھنٹوں میں نچلے درجے کا سیلابی ریلہ گزرنے کا امکان ہے۔ سکھر بیراج میں صورتحال معمول کے مطابق ہے۔ سکھر بیراج میں آمد ایک لاکھ تیس ہزار کیوسک اور اخراج چوہتر ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔اسلام آباد اور راولپنڈی میں بارشوں کاسلسلہ چوتھے روز بھی جاری رہا جس سے نالہ لئی میں طغیانی کا سلسلہ جاری ہے۔راولپنڈی اور اسلام آباد میں سحری کے بعد موسلادھار بارش کاسلسلہ شروع ہوا۔ برساتی پانی سے کئی نشیبی علاقے زیر آب آ گئے ہیں جبکہ کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ریسکیو اور سول ڈیفنس کے اداروں کو ایک بارپھرہائی الرٹ کردیا گیا۔ اسلام آباد میں گولڑہ کے مقام پر سب سے زیادہ 75ملی میٹر بارش ریکارڈکی گئی جبکہ راولپنڈی کے علاقے چکلالہ میں 57ملی میٹر بارش ہوئی ،نالہ لئی میں گوالمنڈی کے مقام پر پانی کی سطح پندرہ فٹ تک بلند ہوگئی جس میں بتدریج کمی ہورہی ہے۔دوسری جانب وفاقی دارالحکومت اور گردونواح میں بارشوں کے باعث راول ڈیم میں پانی کی سطح ایک ہزار 751فٹ تک پہنچ گئی جبکہ راول ڈیم میں پانی کی گنجائش ایک ہزار 752فٹ ہے۔ راول ڈیم کے کھولے گئے اسپل ویزاضافی پانی کے اخراج کے بعدبند کردئیے گئے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…