اسلام آباد (نیوز ڈیسک) تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والی سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ صنم جاوید اور ان کے شوہر کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق دونوں کو گرین ٹاؤن کے علاقے سے حراست میں لیا گیا۔بتایا گیا ہے کہ صنم جاوید اور ان کے شوہر کو 9 مئی کو ہونے والے جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات کے سلسلے میں گرفتار کیا گیا ہے۔ادھر سوشل میڈیا پر کچھ جعلی اسکرین شاٹس وائرل ہو رہے ہیں جن میں یہ تاثر دینے کی ناکام کوشش کی گئی کہ پاکستانی اہلکار، مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں پیش آنے والے واقعے کے بعد بھارت کے ساتھ ممکنہ جنگ کے خوف سے استعفیٰ دے رہے ہیں۔
درحقیقت یہ سب بھارتی عناصر کی چال ہے، جو اردو اور ہندی کے درمیان فرق کو سمجھنے میں ناکام رہے اور جلد ہی بے نقاب ہو گئے۔ان جعلی اسکرین شاٹس کو بنیاد بنا کر بھارت کے معروف سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے بھی پوسٹیں شیئر کی گئیں اور پروپیگنڈہ کرنے کی کوشش کی گئی، جو بعد میں غلط ثابت ہوا۔ایکس (سابقہ ٹوئٹر) اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بھارتی صارفین کی جانب سے جعلی لیٹرز پھیلائے جا رہے ہیں، تاہم وہ یہ بنیادی بات نہ سمجھ سکے کہ پاکستان میں سرکاری سطح پر اردو اور انگریزی زبان استعمال ہوتی ہے، ہندی نہیں۔مزید یہ کہ جعلی لیٹر میں ’’پاکستان جندہ باد‘‘ جیسا جملہ لکھا گیا ہے، حالانکہ اگر یہ خط کسی پاکستانی نے لکھا ہوتا تو لازمی طور پر ’’پاکستان زندہ باد‘‘ تحریر کرتا۔ یہی غلطی ان جعلی دستاویزات کو فوراً بے نقاب کر گئی۔