ہفتہ‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2025 

”میٹروبس “ہوا ایسا نیاکام کہ لوگوں کہ دل جیت لئے

datetime 9  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوزڈیسک)”میٹروبس “ہوا ایسا نیاکام کہ لوگوں کہ دل جیت لئے- جڑواں شہر راولپنڈی اسلام آباد کے باسیوں کو اعلیٰ معیار کی تیزترین سفری سہولیات کی فراہمی کیلئے میٹروبس کے اجراءکے تناظر میں ایک ویڈیو گیم بنائی گئی ہے جسکا مقصد شہریوں میں پبلک پراپرٹی کے حوالے سے احساسِ ذمہ داری کا شعور اجاگر کرنا ہے، ایکسٹریم میٹرو کے نام سے بنائی جانے والی اینڈرائڈگیم کے خالق ادارے کیوئک ہائی ٹیک اینڈ سولوشنزکا کہنا ہے کہ جب بھی ہمارے ملک میںکوئی ناخوشگوار واقعہ رونما ہوتا ہے تو بدقسمتی سے سب سے پہلے عوام کا ردعمل پبلک پراپرٹی کو نقصان پہنچانا ہوتا ہے، ایک خوشحال اور مضبوط پاکستان کو عملی جامہ پہنانے کیلئے میٹروبس جیسے مفادعامہ کے عوامی تنصیبات کی حفاظت کی ذمہ داری پورے معاشرے پر عائد ہوتی ہے۔ اسلام آباد کے حسین مناظر کی عکاسی کرنے والی اپنی نوعیت کی منفرد ویڈیوگیم میں بھولا استاد نامی شرارتی کردار کو میٹروبس اورمختلف اسٹیشن مقامات پر توڑپھوڑکرتے دکھایا گیا ہے جبکہ پولیس حوالدار شرپسند عناصر کو قانون کی گرفت میں لانے کیلئے بھاگ دوڑ کرتا ہے، گوگل پلے اسٹور پر مفت دستیاب گیم4.7کی شاندار رینکنگ کے ساتھ روزبروز مقبولیت حاصل کرتی جارہی ہے۔



کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…