ہفتہ‬‮ ، 04 جنوری‬‮ 2025 

بینک ڈکیتی ،وزیراعلی پنجاب کانوٹس،اپوزیشن نے تحریک التواءجمع کردی

datetime 9  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزڈیسک)سرکاری کالج کے کیشئر نے علامہ اقبال ٹاﺅن کے کریم بلاک میں واقعہ پنجاب بینک میں اندھادھند فائرنگ کر کے بینک منیجر اور گارڈ سمیت تین افراد کو قتل جبکہ دو خواتین سمیت چار کو زخمی کر دیا ، پولیس نے ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا جو بعد ازاں اسلحہ بیچنے والے شخص کی نشاندہی کے لئے لیجاتے ہوئے مبینہ پولیس مقابلے میں مارا گیا ، اچانک فائرنگ سے بینک کے اندر بھگدڑ مچ گئی اور عملہ اپنی جانیں بچانے کے لئے میزوں اور کرسیوں کے نیچے چھپ گیا ،وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او سے رپورٹ طلب کر لی جبکہ اپوزیشن نے واقعہ کے خلاف پنجاب اسمبلی میں تحریک التوائے کار جمع کر ادی ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز روز علامہ اقبال ٹاﺅن کے کریم بلاک میں واقع پنجاب بینک لین دین کے لئے کھلا تھا کہ تقریباً ساڑھے نو بجے کے قریب کلاشنکوف سے مسلح شخص بینک کے اندر داخل ہوگیا اور مرکزی دروازے پرکھڑے سکیورٹی گارڈاور ایک شخص کو فائرنگ سے زخمی کرنے کے بعد اندرونی حصے میں داخل ہو گیا اور بینک کے آپریشن منیجر اور دو خواتین سمیت مزید پانچ افراد کو زخمی کر دیا ۔اس کے بعد ملزم اپنا ہتھیار بینک کے اندر ہی پھینک کر فرار ہونے لگا تاہم باہر موجود پولیس کی فائرنگ سے ملزم زخمی ہو گیا جسے وہاں جمع لوگوں نے قابو کر لیا اور دوبارہ تشدد کا نشانہ بنایا ۔ بتایا گیا ہے کہ فائرنگ کے نتیجے میں بینک کے آپریشنل منیجراور گارڈ سمیت ایک اور بینک ملازم موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ سدرہ ، صوبیہ ، حسن اور سکندر کو زخمی حالت میں جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ بتایاگیا ہے کہ ملزم کی فائرنگ کے بعد بینک کے عملے میزوں اور کرسیوں کے نیچے چھپ کر جان بچانے کی کوشش کی لیکن ملزم نے اندر جا کر ان پر فائرنگ کی ۔ سی سی پی او لاہور کیپٹن (ر) امین وینس نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ بینک ڈکیتی یا دہشتگردی کا واقعہ نہیں بلکہ ایک شخص کا انفرادی فعل ہے جس کی تحقیقات جاری ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ملزم عبد اللہ گورنمنٹ سائنس کالج کا کیشیر عبد اللہ ہے اور اس کااپنااور کالج کے اکاﺅنٹس بینک میں ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ملزم نے کلاشنکوف کی طرح کے ہتھیار سے فائرنگ کی اور بعد ازاں اپنا ہتھیار پھینک کر فرا ر ہونے کی کوشش میں گرفتار کر لیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج میںد یکھا جا سکتا ہے کہ ملزم کیش کاﺅنٹر کی طرف نہیں بڑھا بلکہ اندر داخل ہوتے ہی فائرنگ کرتا ہے اور اس کا ہدف آپریشن منیجر تھا ۔ ذرائع کے مطابق سائنس کالج کے بینک میں 22کے قریب اکاﺅنٹس ہیں ۔ ملزم نے مبینہ طور پر جعلی دستخطوں سے پچیس لاکھ روپے نکلوائے اور بینک منیجر کو اس کا علم ہوگیا تھا ،بینک منیجر نے رقم واپس جمع کرانے کے لئے اصرار کیا جس پر ملزم او ربینک منیجر کے درمیان اسی معاملے پر تلخ کلامی بھی ہوئی تھی۔ بتایا گیا ہے کہ پولیس نے گورنمنٹ سائنس کالج وحد ت روڈ کے پرنسپل سمیت اکاﺅنٹس کے شعبے کے دیگر دو ملازمین کو بھی حراست میں لے کر ریکارڈ قبضے میں لے لیا ہے ۔کالج کے پرنسپل نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عبد اللہ اپنی والدہ کی پنشن لینے آیا تھا ، وہ بے قصور ہے اس نے یہ واقعہ نہیں کیا ۔ بتایا گیا ہے کہ پولیس کی ابتدائی تفتیش میں ملزم عبد اللہ نے بتایا کہ اس نے کلاشنکوف شیرا کوٹ پٹھان کالونی کے ایک شخص راشد سے خریدی تھی جس پر پولیس اسے نشاندہی کے لئے لے جارہی تھی کہ مبینہ طور پر ملزم نے پولیس سے اسلحہ چھیننے کی کوشش کی اور اسی دوران مارا گیا جبکہ اسلحہ بیچنے والا ملزم راشد فرار ہو گیا ۔دوسری جانب وزیراعلی شہبازشریف نے فائرنگ کے واقعہ میں تین افراد کی ہلاکت کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی اولاہور سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔ میاں شہبازشریف نے واقعے پر سخت برہمی کااظہار کرتے ہوئے بینکوں کی سکیورٹی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں محمود الرشید نے واقعے کے خلاف پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں تحریک التوائے کار جمع کر ادی ہے ۔ جسکے متن میں کہا گیا ہے کہ صوبے میں امن و امان کی صورتحال انتہائی ناقص ہے جس کا ثبوت بینک میں پیش آنے والا واقعہ ہے ۔



کالم



غرناطہ میں کرسمس


ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…