اسلام آباد / راولپنڈی (نیوزڈیسک) راولپنڈی اسلام آباد میں گزشتہ روز کی موسلادھار بارش کے بعد صورت حال معمول کی طرف لوٹنے لگی محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں میں مزید بارش کی پیشنگوئی کی ہے .نالہ لئی کے اطراف رہنے والوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کر دی گئی۔راولپنڈی میں مون سون کی پہلی بارش نے تباہی مچائی تھی۔ مکانات کی چھتیں گرنے اور نالے میں ڈوبنے کے واقعات میں 8افراد جان سے گئے تین ابھی بھی لاپتہ ہیں۔ جان کالونی ، لین نمبر چار ، لین نمبر تھری ، آدرہ ، ٹینچ بھاٹہ ، راحت کالونی، ضیاالحق کالونی ، فوجی کالونی ، ڈھوک الہی بخش ، افشاں کالونی ، موہن پورہ اور صادق آباد میں بارش اور نالوں کے پانی نے گھروں میں داخل ہو کر تباہی مچائی۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید بارش کی پیشنگوئی کی ہے۔ راول پنڈی کی انتظامیہ نے نالہ لئی کے اطراف رہنے والوں کو محتطاط رہنے کی ہدایت کر دی ہے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں