ہفتہ‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2025 

فرحت اللہ بابر نے ”تنویرزمانی “سازش کا پردہ فاش کردیا

datetime 8  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)پیپلزپارٹی کے رہنما فرحت اللہ بابر نے کہا ہے کہ تنویرزمانی نامی خاتون کی گفتگو میں آصف زرداری سے شادی کا تاثر غلط ہے، مذموم مہم چلانے والے جان لیں کہ آصف علی زرداری شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے شوہر کی حیثیت سے زندہ رہنا اور اسی حیثیت میں مرنا چاہتے ہیں ۔فرحت اللہ بابر نے ایک بیان میں کہا کہ آصف زرداری سے تنویر زمانی کی شادی کی افواہ اس وجہ سے بھی تقویت پاتی رہی کہ خاتون نے شادی سے متعلق سوال کا جواب نہیں دیا، آصف علی زرداری کی شادی کی افواہ ان کے دور صدارت میں 2011ءمیں بھی پھیلائی گئی تھی، اس وقت بھی اس خبر کی تردید کی تھی۔ فرحت اللہ بابر نے کہاکہ آصف علی زرداری کو یہ منفرد اعزاز حاصل ہے کہ وہ شہید محترمہ بے نظیر کے شوہر اور ذوالفقار علی بھٹو کے داماد ہیں ، ان کیخلاف مذموم مہم چلانے والے جان لیں کہ آصف علی زرداری تاریخ کا ادراک رکھتے ہیں، وہ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے شوہر کی حیثیت زندہ رہنا اور اسی حیثیت میں مرنا چاہتے ہیں فرحت اللہ بابر نے واضح کیا ہے کہ تنویر زمانی کے پاس ملک یا بیرون ملک پیپلزپارٹی کا کوئی عہدہ نہیں۔



کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…