ہفتہ‬‮ ، 03 مئی‬‮‬‮ 2025 

ایم کیو ایم میڈیا کے پیچھے لگ گئی،جوابی اقدام کا اعلان کردیا

datetime 8  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(نیوزڈیسک)متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے سینئرڈپٹی کنوینرندیم نصرت نے اپنے ایک بیان میں ایم کیوایم پرجھوٹے الزامات اوربہتان لگانے والے اینکرپرسنز، سیاسی تجزیہ نگاروں اوران جیسے دیگرعناصرکومتنبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ جن لوگوں نے بغیرثبوت وشواہد کے ایم کیوایم پرطرح طرح کے جھوٹے الزاما ت اوربہتان لگائے ہیں وقت آنے پر ان سب کو قانون کی عدالت میں اپنے ایک ایک لفظ کا جواب دیناہوگا ۔ ندیم نصرت نے کہاکہ ایم کیوایم دشمنی میں بیشترعناصر ایم کیوایم پر سراسرجھوٹے ، من گھڑت اوربے بنیاد الزامات لگاتے آئے ہیں اوراب بھی لگارہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم ملک کی تیسری بڑی سیاسی جماعت ہے جوقانون کی پاسداری، آئین کی بالادستی اورجمہوریت پر مکمل یقین رکھتی ہے لیکن گزشتہ چندماہ میں ایم کیوایم اوراس کے ذمہ داران وکارکنان کا جس طرح بدترین میڈیا ٹرائل کیا گیا اورتاحال کیاجارہاہے اورجس طرح جھوٹے اورمن گھڑت الزامات کا سہارالے کران کی کردارکشی کی جارہی ہے اس کی نظیرملکی تاریخ میں نہیں ملتی۔ انہوں نے کہا کہ انشاءاللہ ان تمام جھوٹے الزامات کی حقیقت عوام کے سامنے آجائے گی اور جن لوگوں نے ایم کیوایم پر جھوٹے الزامات لگائے ہیں ان سب کوعدالت اورقانون کاسامنا کرناپڑے گا۔



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…