ہفتہ‬‮ ، 04 جنوری‬‮ 2025 

تعمیراتی کمپنیاں میڑوبس منصوبے کی تعمیر کے دوران نکاسی آب کوبھول گئیں

datetime 8  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک) راولپنڈی اسلام آباد میڑوبس کے معیار کابھانڈا پھوٹ گیا۔میڑوبس منصوبے پرکام کرنے والی تعمیراتی کمپنیاں اس میگاپراجیکٹ میں نکاسی آب کانظام بنانا ہی بھول گئیں جس کااس وقت پتا چلاجب گزشتہ روزبارش کی وجہ سے میٹرو بس کے تمام سٹیشنز تالاب کا منظر پیش کرنے لگے جبکہ مسافر ہر سٹیشن پر تکلیف کے باعث میٹرو بس عملے اور حکومت کو کوستے رہے۔اس کاانکشاف جیونیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ کے میزبان شاہ زیب خانزادہ نے کیاکہ تعمیراتی کمپنیاں جواس میگاپراجیکٹ پرکام کررہی تھیں وہ اس بڑے منصوبے میں نکاسی آب کاموثر نظام نہ بناسکیں جس کی وجہ مون سون کی بارشوں کے شروع ہوتے ہی میڑوبس کے اکثرسٹیشنز تالاب کامنظرپیش کرنے لگے اس انکشاف کے بعد
میڑوبس اتھارٹی کے سربراہ حنیف عباسی سے رابطہ کیاگیاتوانہوں نے پروگرا م میں بتایاکہ میڑوبس ٹریک کے روڈ پرچارانچ کانالہ دیاگیاتھاجس کواب چوڑا کیاجارہاہے۔انہوں نے کہاکہ 24میں سے صرف 8سٹیشنز پرنکاسی آب کامسئلہ پیش آیاوہ بھی اس وجہ سے پیش آیاکہ یہ سٹیشنز اس جگہ پرتھے جہاں ان کے گرد زمین اونچی تھی اوران سٹیشنوں پربھی کام کیاجارہاہے اوراس مسئلے کوجلد حل کرلیاجائے گا دوسری جانب میٹرو بس کی صفائی کا بڑا عملہ بھی مسافروں کا سٹیشن پر پھسلن کا تماشا دیکھتا رہا جس سے مسافروں کے غصہ میں مزید اضافہ ہو گیا اور وہ میٹروبس عملے سمیت حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے رہے۔
12
بارش کے باعث میٹرو بس سٹیشنوں کے نکاسی آب کا نظام ٹھیک نہ ہونے کی وجہ سے راولپنڈی اسلام آباد کے میٹرو بس سٹیشنز صدر، مری چوک، لیاقت باغ، کمیٹی چوک، وارث خان، سنٹرل ہسپتا ، رحمان آباد، سکستھ روڈ، شمس آباد، فیض آباد، آئی جے پی روڈ، پوٹھوہار روڈ، خیابان جوہر، فیض احمد فیض روڈ، کشمیر ہائی وے، چمن روڈ، ابن سینا روڈ، کچہری، پمز، سعودی پاک ٹاور، سیونتھ ایونیو، شہید ملت روڈ، پریڈ گراﺅنڈ اور سیکرٹریٹ تک تمام سٹیشنز بارش کے پانی میں ڈوبے رہے
13
جس سے مسافروں کو شدید تکلیف کا سامنا رہا۔شہریوں نے حکام سے مطالبہ کیاہے کہ اس منصوبے پراتنی بڑی رقم خرچ کی گئی ہے تواس میں نکاسی آب کے نظام کوکیوں نظرانداز کیاگیا؟۔



کالم



غرناطہ میں کرسمس


ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…