ہفتہ‬‮ ، 04 جنوری‬‮ 2025 

روس میں ”سیلفی” لیتے ہوئے 100 سے زائد افراد ہلاک

datetime 8  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ماسکو(نیوزڈیسک)روسی میڈیا رپورٹ کے مطابق رواں سال سیلفی لینے کے شائقین کے ساتھ 100 سے زیادہ افسوسناک واقعات ہو چکے ہیں جن میں متعدد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ کئی افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ روسی حکومت نے خطرناک حالات میں سیلفی لینے والے نوجوانوں کیلئے اب مہم شروع کی ہے۔ روسی میڈیا کے مطابق روس میں سیلفی بنانے کے رجحان میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔ نوجوانوں کی بڑی تعداد اس کا شکار نظر آتی ہے۔ اس لئے بہترین سیلفی لیتے ہوئے زخمی ہو جانا یا جان سے ہاتھ دھو بیٹھنا اب کوئی عام بات نہیں رہی۔
05
ماسکو کی ایک لڑکی پستول تھام کر اس کے ساتھ سیلفی بنا رہی تھی کہ اچانک گھوڑا دب جانے سے اس کے سر میں گولی لگی اور وہ شدید زخمی ہو گئی۔ ایک دوسری لڑکی کے مارے جانے کا واقعہ اس وجہ سے ہوا کہ وہ بداحتیاطی کے باعث پل سے نیچے جا گری تھی۔ رومانیہ کی اٹھارہ سالہ لڑکی میں ریل گاڑی کی چھت پر سیلفی لینے کی کوشش میں اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھی۔ پانچ کم عمر لڑکے ریل گاڑی کی زد میں آ کر مرتے مرتے بچے جب وہ اکٹھے ہو کر ریلوے لائن پر سیلفی لے رہے تھے۔ یہ چند واقعات کا احوال ہے جبکہ بداحتیاطی کے باعث سیلفی لینے شوقین افراد میں سے 100 سے زائد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے بلکہ شدید زخمی بھی ہوئے۔ خیال رہے کہ سیلفی ایسی خود پیکر تصویر کو کہاجاتا ہے جو ایک ڈیجیٹل کیمرے یا کیمرہ فون کے ذریعے کھینچی جاتی ہے۔
07
روسی وزارت داخلہ کی ’محفوظ سلیفی‘ مہم شروع کی گئی ہے جس کے تحت ایک وضاحتی کتابچہ بھی جاری کیا گیا ہے جس میں لوگوں کو خطرناک سیلفیوں کے خطرات سے متنبہ کیا گیا ہے۔ ان میں بجلی کے کھمبے یا ٹاوروں پر چڑھ کر سیلفی لینا، آتی ہوئی ٹرین کے سامنے تصویر لینا یا پھر کسی درندے کے ساتھ تصویر لینا وغیرہ شامل ہے۔ روسی پولیس سکولوں میں سیلفی لینے میں احتیاط برتنے کے متعلق پروگرام منعقد کرے گی۔



کالم



غرناطہ میں کرسمس


ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…