اسلا م آباد(نیو زڈیسک)تحریک انصاف اور متحدہ قومی موومنٹ رینجرزاختیارات کے حوالے سے ایک بار پر آمنے سامنے آگئی ہیں۔تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فیصل واوڈا نے چیلنج کیا ہے کہ متحدہ والے کراچی میں دھرنا دے کر تو دکھائیں،جس پر ایم کیو ایم رہنما علی رضا عابدی نے کہاہے کہ دھرنا تو ہو گا، فیصل واوڈا وعدہ کریں پھر سیاست چھوڑ دیں گے۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا نے کہا کہ جو کام رینجرز کررہی ہے وہ سندھ حکومت سمیت متعلقہ اداروں کو کرنا چاہیے تھا۔ رینجرز کو اختیارات دینا ہوں گے، ورنہ ہم سندھ گورنمنٹ کو چلنے نہیں دیں گے۔
مزیدپڑھیے:امریکہ نے دو سال میں چالیس ہزار فوجیوں کی کمی کا منصوبہ بنا لیا
انھوں نے کہا کہ رینجرز نے ایم کیو ایم کی دہشتگردی کی کمر توڑ دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں چیلنج کرتا ہوں کہ ایم کیو ایم دھرنا دے کر دکھائے۔ اس کے جواب میں متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما علی رضا عابدی نے کہاکہ فیصل واوڈا پہلے خود کو کلیئر کریں کہ وہ رینجرز کے ترجمان ہیں یا پی ٹی آئی کی میرا ہیں۔ انہوں نے کہاکہ دھرنا تو ہو گا، فیصل واوڈا وعدہ کرلیں متحدہ نے دھرنا دے دیا تو آئیندہ ایسے بیانات نہیں دیں گے۔
رینجرزاختیارات:تحریک انصاف اور ایم کیوایم ایک بارپھر آمنے سامنے
8
جولائی 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں