لاہور(نیوزڈیسک) تاجر برادری نے بینکوں کے ذریعے رقوم کے لین دین پر عائد ٹیکس پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے منگل کے روز لاہور سمیت مختلف شہروں میں احتجاج کی کال دی ہے جس پر وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے فوری طور پر وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے رابطہ کیا اور انہیں تاجر برادری کے خدشات سے آگاہ کیا۔ وفاقی وزیر خزانہ سے وزیر اعلیٰ پنجاب کے ایما پر بدھ کے روز اسلام آباد میں تاجروں کا وفد ملاقات کرے گا جس میں ایف بی آر کے حکام بھی شریک ہوں گے۔ اس اجلاس میں تاجر برادری کے تحفظات کو دور کرنے کے لئے ہمدردانہ غور کیا جائے گا۔ ذرائع کاکہناہے کہ وفاقی حکومت کی طرف سے تاجروں پربینکوں سے لین دین کرنے پرلگائے گئے ٹیکس کوواپس بھی لیاجاسکتاہے یااس میں کمی کربھی کی جاسکتی ہے ۔اس کے لئے تاجروں سے باقاعدہ مذاکرات بھی کئے جائیں گے