فیصل آباد(نیوزڈیسک)وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیرعلی نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا حکومت بجلی چوری روکنے اور وصولیوں میں تعاون نہیں کر رہی۔پرویزخٹک کی حکومت بجلی بحران کو حل کرنے میں تعاون نہیں کررہی ہے ۔ پشاور میں پیسکو موبائل پر حملے کے خلاف ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے عابد شیر علی نے کہا کہ پیسکو کے 650 میں سے 193 فیڈرز کو لوڈ شیڈنگ سے مکمل استثنیٰ حاصل ہے ۔ وزیر مملکت نے کہا کہ پشاور کے علاقے تاروجبہ میں لائن لاسز 80 فیصد سے زائد ہیں اور صوبائی حکومت سے بخوبی آگاہ ہے ۔ عابد شیر علی نے مزید کہا کہ پیسکو میں لوڈ منیجمنٹ کا شیڈول وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کے احکامات کی روشنی میں طے کیا جاتا ہے جبکہ وفاق خیبر پختونخوا کو کوٹے سے زیادہ بجلی دے رہا ہے۔