اسلام آباد(نیوزڈیسک) محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد حنیف کا کہنا ہے کہ گزشتہ 19 سے 20 سال کے دوران خصوصاً پاکستان کے موسموں میں کافی تغیرات سامنے آئے ہیں۔ سال میں سردی کا دورانیہ 115 دن سے کم ہو کر 80 دن تک پہنچ گیا جبکہ گرمی کا دورانیہ 150 دن سے زیادہ ہو کر 180 دن تک ہو گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ سالوں میں کراچی میں سال کے 10 مہینے سمندر سے ٹھنڈی ہوائیں چلتی آ رہی تھیں جس کی وجہ سے جون اور جولائی کے مہینے میں کراچی میں بہت خوشگوار موسم ہوا کرتی تھی اب موسمی تغیرات کی وجہ سے جون اور جولائی کے مہینے میں سمندر کی ہوائیں کراچی آنا بند ہو چکی ہیں ایک طرف کراچی کی بہت زیادہ آبادی ہے دوسری جانب سمندری ہوائیں بند ہونے سے ہیٹ انٹوکس میں اصافہ ہو رہا ہے اس کے ساتھ ساتھ بجلی کی سہولتیں ناقد ہیں جس کی وجہ سے ہلاکتیں زیادہ ہوتے ہیں۔