جمعرات‬‮ ، 01 مئی‬‮‬‮ 2025 

متحدہ کے فلاحی کاموں میں رکاوٹ ڈالی جارہی ہے ,رابطہ کمیٹی

datetime 2  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (نیوزڈیسک) رابطہ کمیٹی نے الزام لگایا ہے کہ متحدہ کی افطار پارٹی کے دوران کارکنوں کو گرفتار کیا گیا ، رہنماؤں کا کہنا تھا خدمت خلق فاؤنڈیشن کے رضاکاروں کو رمضان میں فلاحی کاموں سے روکا جا رہا ہے ۔ نائن زیرو میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے رابطہ کمیٹی کے رہنما خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ رینجرز نے کارکنوں کو گرفتار کیا ، کوئی بھی ثابت نہیں کرسکتا کہ افطار پارٹی میں چندہ جمع کیا جا رہا تھا ، ان کا کہنا تھا ایم کیو ایم کے ساتھ غیر مناسب رویہ نقصان دہ ثابت ہوگا ، خالد مقبول نے کہا گلبہار کے علاقے سے گرفتار افراد میں ایم پی ایز بھی شامل تھے ، ایک ہفتے کے دوران تین سیکٹر انچارجز سمیت پچیس کارکنان کو بلا جواز حراست میں لیا گیا ۔ رکن قومی اسمبلی سفیان یوسف نے کہا چھاپے کے دوران 16 کارکنوں کو گرفتار کیا گیا اور انہیں بھی دھکے دیئے گئے ۔ خالد مقبول نے کہا کراچی آپریشن کی درست سمت پر نگاہ رکھنا وزیر اعظم کی ذمہ داری تھی ایم کیو ایم کو ایسے ہتھکنڈوں سے ختم نہیں کیا جاسکتا ، مستحق افراد کے لیے متحدہ اور خدمت خلق فاؤنڈیشن اپنا کام جاری رکھے گی ۔ انہوں نے چیف جسٹس اور آرمی چیف سے کارکنوں کو انصاف فراہم کرنے کی اپیل بھی کی



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…