اسلام ا باد(نیوز ڈیسک)عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے الزامات پر انکوائری کمیشن کی کارروائی ا ج بھی ہوگی ، تحریک انصاف کے وکیل حفیظ پیرزادہ اپنے دلائل جاری رکھیں گے۔2013 ء کے انتخابات میں مبینہ منظم دھاندلی کی انکوائری چیف جسٹس ناصر الملک کی سربراہی میں 3 رکنی کمیشن کررہا ہے۔کل تحریک انصاف کے وکیل عبدالحفیظ پیرزادہ نے کہاکہ الیکشن کمیشن 2013 ء کے عام انتخابات منصفانہ اور غیر جانبدارانہ کرانے میں ناکام رہا ہے اوراپنے اختیارات سے دست بردار ہو چکا ہے، اسے درست نہ کیا گیا تو یہ ایک ناکارہ ادارہ بن جائیگا۔انہوں نے کہا کہ اضافی بیلٹ پیپرز کی چھپائی ، فارم 15کا غائب ہونا اورریٹرننگ افسران کا بغیر انوائس نوٹ کیے، اضافی بیلٹ پیپرز اپنے پاس رکھنے کا ایک طریقہ کار بنایا گیا ، یہ منظم دھاندلی ہے۔ حفیظ پیرزادہ ا ج بھی دلائل جاری رکھیں گے۔ سماعت کے بعد جاری بیان میں عمران خان نے کہاکہ انکوائری کمیشن کے نتائج کچھ بھی ہوں، اس سے جمہوریت مضبوط ہوگی،انکوائری کمیشن میں بدنظمی اور خامیوں سے بھرپور انتخابی عمل کو بے نقاب کیا گیا ہے۔