راولپنڈی ،اسلام آباد(آن لائن)میٹرو بس ٹریک پر موٹر سائیکل ،گاڑیاں اور پیدل چلنے پر مکمل پابندی کے باوجود قانون کی خلاف ورز یاں جاری ہیں ،جڑواں شہروں کی پولیس عوام کو کنٹرول کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہیں۔تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے میٹرو بس ٹریک پر مخصوص بسوں کے سوا گاڑی ،موٹر سائیکل اور پیدل چلنے پر مکمل پابندی عائد کررکھی ہے اور خلاف ورزی کرنے والوں پر 3 سال قید اور 5 ہزار روپے جرمانہ اور دیگر مقدمات درج کرنے کے حوالے سے قانون سازی کررکھی ہے لیکن اس کے باوجود بھی میٹرو بس پر قانون کی خلاف ورزیاں جاری ہیں ،رات کے اوقات میں عوام میٹرو ٹریک گاڑیاں اور ون ویلنگ کرتے رہتے ہیں جبکہ اسلام آباد میں سحری کے اوقات میں نوجوان کرکٹ کھیلتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں
مزیدپڑھیے:ایف بی آر نے ایان علی کے بینک اکاﺅنٹس کی تفصیلات کیلئے نادرا کو خط لکھ دیا
دوسری جانب پولیس نے قانون کی خلاف ورزی کرنیوالے نوجوانوں کے خلاف کارروائی کرنے سے گریزاں ہے،رواں ماہ میٹرو بس ٹریک پر زیادہ سے زیادہ خلاف ورزیاں دیکھنے میں آئی ہیں تاہم پولیس نے کسی کے خلاف ایک مقدمہ بھی درج نہیں کیا ہے۔پنجاب حکومت نے ان خلاف ورزیوں کا نوٹس لیتے ہوئے راولپنڈی اور اسلام آباد شہروں کی انتظامیہ کو میٹروبس ٹریک کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سختی سے نمٹنے کی ہدایت کر دی ہے ،ذرائع کے مطابق مذکورہ پابندی کے باوجود آئندہ اس کی خلاف ورزی سے متعلق شکایات کا ازالہ ہونے کی صورت میں جس مقام پر خلاف ورزی ہوئی وہاں کی انتظامیہ کیخلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
میٹروبس ٹریک پر موٹرسائیکل ،گاڑیاں اور پیدل چلنے پر پابندی کے باوجود خلاف ورزیاں جاری
1
جولائی 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں