اسلام آباد (نیوزڈیسک)محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ اسلام آباد راولپنڈی سمیت ملک بھر میں مون سون کا آغاز آئندہ ہفتے سے ہونے کا امکان ہے۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد راولپنڈی سمیت سرگودھا ‘ فیصل آباد ‘ ساہیوال ‘ ملتان ‘ ڈی جی خان ‘ مالاکنڈ ہزارہ ڈویژن ‘ کوہاٹ‘ مردان ‘ کشمیر اور گلگت بلتستان کے ملحقہ علاقوں میں تیز ہواوﺅں کے ساتھ بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا سب سے زیادہ بارش منگلا میں 34 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ سب سے زیادہ درجہ حرارت نور پور تھل میں 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد راولپنڈی سمیت بالائی پنجاب ‘ خیبر پختونخوا ‘ کشمیر اور گلگت بلتستان کے ملحقہ علاقوں میں کہیں کہیں تیز ہواوﺅں کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کے ملحقہ علاقوں میں کہیں کہیں ہلکی بارش کا امکان ہے جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں مون سون کا آغاز آئندہ ہفتے سے ہونے کا امکان ہے۔