اسلام آباد(نیوزڈیسک) تحریک انصاف نے نئی پیش بندی شروع کر دی۔ پنجاب میں ممکنہ بلدیاتی الیکشن، الیکشن ٹربیونل اور انکوائری کمیشن کے متوقع فیصلوں اور ملکی سطح پر پائی جانے والی غیر یقینی سیاسی صورتحال کے تناظر میں کیا ہے۔ پارٹی قیادت نے اہم فیصلوں کے بعد مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی سمیت مختلف جماعتوں کے ناراض ارکان سے رابطے بھی کئے ہیں۔ ان ارکان کی تحریک انصاف میں شمولیت کیلئے گرین سگنل بھی دے دیا گیا ہے۔ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سنٹرل پنجاب کے حوالے سے اپنے سیاسی مشیروں کو مختلف ذمہ داریاں بھی سونپ دی ہیں۔ ذرائع کے مطابق سابق وزیر مملکت صمصام بخاری ، سابق صوبائی وزیر اشرف سوہنا ، سابق وزیر مملکت طارق انیس اور دو سابق ارکان اسمبلی سمیت پیپلز پارٹی کے متعدد رہنما جلد تحریک انصاف میں شامل ہو جائیں گے۔ لاہور شہر سے بھی سیاسی رہنماؤں کی بڑی تعداد کی پی ٹی آئی میں شمولیت متوقع ہے۔ –