اوکاڑہ کینٹ (نیوزڈیسک)پاکستان مسلم لیگ عوامی لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ زندگی تو زندگی ہے اب تو موت بھی ذلیل ہوگئی ہے موجودہ حکمرانوں نے عوام کا جینادوبھر کردیا ہے کوئی شخص مرنا چاہتا ہے تو مر نہ سکے اُسکے لیے اِن حکمرانوں نے عوام کے لیے زمین تنگ کر دی ہے کراچی میں حکمرانوں کے کارنامے سب کے سامنے آگئے ہیںکہ اِنہوں نے کراچی کی عوام کوموت کے سواکیادیاہربات پر جھوٹ بولنا اِ نکی فطرت بن چُکی ہے اِن خیالات کا اِظہار اِنہوں نے ریجنل یونین آف جرنلسٹس پنجاب کے جنرل سیکرٹری عابد مغل، شیخ گلفام علی ،محمدشفیق بھٹی سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا۔شیخ رشید احمد نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ڈاکٹر طاہر القادری ہمارے لیے محترم ہیںمیں اُن سے ضرور ملنے جاو ¿ں گا انشاءاللہ وہ ایک عظیم اِنسان ہیں انہوں نے اِسلام کے لیے بہت کام کیا اور کررہے ہیں بلخصوص دہشت گردی پر فتوٰی،اور اب امن نصاب پیش کرکے ایک نئی تاریخ رقم کی ہے یہ اِنسانیت کے لیے بہت بڑا کام ہے ڈاکٹرطاہرالقادری نے امن نصاب پیش کرکے آنے والی نسلوںکو دہشت گردی کی دلدل سے بچایا ہے۔