اسلام آباد(نیوزڈیسک) پاکستان نے افغانستان کےساتھ اچھے ہمسائیوں کے تعلقات قائم رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی خفیہ ایجنسی پر ماضی میں بھی الزامات عائد کئے جاتے رہے جنہیں ہم نے مسترد کیا ہے۔ اپنی بین الاقوامی ذمہ داریوں سے بخوبی آگاہ ہیں القاعدہ کیخلاف بھر پور کارروائیاں کیں اقوام متحدہ کی قرارداد پر عمل نہ کرنے کے بھارتی الزامات بے بنیاد ہیں، بھارت خود جموں وکشمیر سے متعلق سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی کا مرتکب ہو رہا ہے، جموں وکشمیر متنازع علاقہ ہے ۔ اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق کسی بھی فریق کو جموں وکشمیر کی جغرافیائی حدود میں تبدیلی کی اجازت نہیں ۔ایم کیو ایم سے متعلق برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کا نوٹس لیاہے،متعلقہ ادارے اس کا جائزہ لے رہے ہیں۔ زید حامد سعودی عرب میں گرفتار ہو چکے، سفارتخانہ کونسلر رسائی کے لئے کوشاں ہے۔جمعرات کو ترجمان دفتر خارجہ قاضی خلیل اللہ نے ہفتہ وار پریس بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اپنی بین الاقوامی ذمہ داریوں سے بخوبی آگاہ ہے اور وہ بطریق احسن اپنی ذمہ داریاں پوری کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ القاعدہ کیخلاف کارروائی سے متعلق اقوام متحدہ کی قرارداد 1267 کے حوالے سے بھارت کے الزامات بے بنیاد ہیںاور تکنیکی معاملات کو سیاسی رنگ دینے کی کوشش کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے پاکستان کا دورہ کرنیوالی اقوام متحدہ کی کمیٹی نے پاکستان کے حوالے سے مثبت رپورٹ دی ہے۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان نے القاعدہ کیخلاف بھرپور اقدامات کئے ہیں۔بھارت کے موقف کو مسترد کرتے ہوئے اقوام متحدہ کمیٹی نے خالصتا تکنیکی بنیادوں پر پاکستان کیخلاف کوئی ایکشن نہ لینے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ بھارت اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعدد قراردادوں خاص طور پر جموں وکشمیر سے متعلق قراردادوں کی خلاف ورزی کا مرتکب ہو رہا ہے اور وہ اس حوالے سے قراردادوں پر عمل نہیں کررہا۔ ایم کیو ایم سے متعلق برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ سے متعلق ایک سوال پر ترجمان نے کہا کہ پاکستان نے اس رپورٹ کا نوٹس لیاہے اور متعلقہ ادارے اس کا جائزہ لے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنے قومی مفاد کے تحفظ کیلئے تمام اقدامات اٹھائیگا۔ انہوں نے ایک اور سوال کے جواب میں کہا کہ پاکستان، افغانستان کےساتھ اچھے ہمسائیوں کے تعلقات کی پالیسی پر کاربند ہے اور وہ افغانستان کا خیر خواہ ہے، پاکستانی خفیہ ایجنسی پر ماضی میں بھی الزامات عائد کئے جاتے رہے جنہیں ہم نے مسترد کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ واقعہ پر پاکستان اور افغانستان کے درمیان اعلی ترین سطح پر رابطے جاری ہیں۔ پاکستان نے افغان پارلیمنٹ پر حملے کی بھرپور مذمت کی ہے اور وزیراعظم پاکستان ، سپیکر قومی اسمبلی اور دفتر خارجہ کی طرف سے اس حملے کی مذمت کی گئی ہے جس سے پاکستانی حکومت اور عوام کے جذبات کی عکاسی ہوتی ہے،پاکستان کا یہ موقف ہے کہ افغانستان کا دشمن پاکستان کا دشمن اور پاکستان کا دشمن افغانستان کا دشمن ہے اور ہم اس موقف کا ایک بار پھر اعادہ کرتے ہیں۔ بہتر تعلقات دونوں ممالک کے عوام کے مفاد میں ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان افغانوں کی قیادت میں ہونے والے مفاہمتی عمل کا حامی ہے اور سہولت کار کا کردار ادا کرےگا۔ قطر کی جانب سے پولیو ویکسین سرٹیفکیٹ کے معاملے پر پاکستانیوں کو روکے جانے سے متعلق سوال پر ترجمان نے بتایا کہ تمام لوگوں کو وہاں داخلے کی اجازت مل چکی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے ایک سوال کے جواب میں تصدیق کی کہ دفاعی تجزیہ کار زید حامد کو دو ہفتے قبل سعودی عرب میں گرفتار کیا گیا ۔پاکستانی سفارتخانہ کونصلر رسائی کیلئے کوشاں ہے۔بھارت میں 8 سالہ پاکستانی بچے کے زیر حراست ہونے سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں بھارت سے تفصیلات حاصل کر رہے ہیں۔ ایک اور سوال پر ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ جموں وکشمیر ایک متنازع علاقہ ہے ۔ اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق کسی بھی فریق کو جموں وکشمیر کی جغرافیائی حدود میں تبدیلی کی اجازت نہیں ہے۔
زیدحامدکی سعودی عرب میں گرفتاری،بھارت میں زیر حراست 8سالہ بچے کا معاملہ،پاکستان کا موقف سامنے آگیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بڑی خوشخبری، اقامہ فیس ختم کرنے کی منظوری
-
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کا پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان
-
جیل سے آنے کے بعد پہلے وی لاگ سے کتنی کمائی ہوئی؟ ڈکی بھائی کا ہوشربا انکشاف
-
آسٹریلیا کا غیر ملکیوں کے ویزے بارے بڑا اعلان
-
ایران میں سمندر کا پانی اچانک سرخ ہوگیا
-
بھارتی اداکارہ کی نازیبا تصاویر وائرل، پولیس میں شکایت درج کروادی
-
پاکستانی سینما میں انقلاب، نئی فلم دی نیکسٹ صلاح الدین نے تاریخ بدل دی
-
تنخواہ دار طبقے کےلیے بڑی خوشخبری
-
معروف اداکارہ کے ساتھ سرعام بدسلوکی، ویڈیو وائرل
-
سعودی عرب کا غیر ملکی ملازمین سے متعلق بڑا فیصلہ
-
سپریم کورٹ نے زیادتی کے مقدمہ کو زنا بالرضا میں تبدیل کر دیا، سزا میں کمی
-
والدین کا بہیمانہ قتل، بیٹے نے لاشیں کاٹ کر دریا میں بہادیں
-
وہ 6 عام غذائیں جن سے کینسر سے متاثر ہونے کا خطرہ بڑھتا ہے
-
چلتی موٹر سائیکل پر نازیبا حرکت کرنے والا پولیس افسر کا بیٹا پکڑا گیا















































