پیر‬‮ ، 22 دسمبر‬‮ 2025 

کالا باغ ڈیم کی تعمیر کے حوالے سے سندھ کے تحفظات دور کئے جائیں ,الطاف حسین

datetime 24  جون‬‮  2015 |

لندن(نیوزڈیسک)متحدہ قومی مومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ پانی کے مسئلے کے حل کےلئے کالا باغ ڈیم کی تعمیر کے حوالے سے سندھ کے تحفظات دور کئے جائیں لندن سے جاری بیان میں الطاف حسین نے کہاکہ کراچی میں شدید گرمی کے باعث ہونے والی ہلاکتوں کے بعد سرد خانوں میں میتیں رکھنے کی جگہ بھی نہیں ہے۔ انہوںنے کہاکہ پانی کی عدم فراہمی نے قیامت برپا کر رکھی ہے، پانی کی فراہمی وفاقی اور صوبائی حکومت کی ذمہ داری ہے، پانی ذخیرہ کرنے کےلئے ملک بھر میں چھوٹے ڈیمز بنائے جائیں، پانی بحران کے پیش نظر کالا باغ ڈیم پر سندھ کے تحفظات دور کئے جائیں اور چاروں صوبوں کے ماہرین کا اجلاس بلایا جائے۔الطاف حسین نے مخیر حضرات سے اپیل کی کہ وہ آگے آئیں اور ہیٹ اسٹروک سے بچاﺅکیلئے قائم سینٹرز میں پانی کی بوتلیں، او آر ایس ، ضروری ادویات کی فراہمی اور سردخانوں کی تعمیر میں کردارادا کریں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جہانگیری کی جعلی ڈگری


میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…