اسلام آباد(نیوزڈیسک)سپریم کورٹ نےملک بھرمیں کام کرنےوالی این جی اوز کی تفصیلات طلب کر لیں۔ وفاقی و صوبائی حکومتوں کو این جی اوز سے متعلق تفصیلات جمع کرانے کا حکم دیا اور کہا کہ این جی اوز کو فنڈنگ کی تفصیلات بھی فراہم کی جائیں۔ جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بنچ نے این جی او ملازم ہارون رشید کی درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے ملک بھر میں کام کرنے والی این جی اوز کی تفصیلات طلب کرتے ہوئے وفاقی وصوبائی حکومتوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ این جی اوز کی رجسٹریشن اور مانیٹرنگ کا طریقہ کار بتائے اور غیر سرکاری تنظیموں کو فنڈنگ کی تفصیلات بھی فراہم کی جائیں، کیس کی مزید سماعت یکم جولائی کو ہو گی