اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی دارالحکومت میں 25 جولائی کو ہونے والے بلدیاتی الیکشن کا انعقاد خطرے میں پڑ گیا۔ قانون نہ ہونے کی وجہ سے الیکشن کمیشن شیڈول جاری کرنے سے گریز کر رہا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق شہر اقتدار اسلام آباد میں 25 جولائی کو ہونے والے بلدیاتی الیکشن کا انعقاد خطرے میں پڑ گیا ہے تین ماہ گزرنے کے باوجود ابھی تک حکومت سینٹ سے لوکل باڈی الیکشن بل منظور نہیں کرا سکی۔ 21 جون سے کاغذات کی نامزدگی جمع کرا ئے جا نے تھے مگر تاحال کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا عمل بھی شروع نہ ہو سکا۔ ذرائع کے مطابق لوکل باڈی الیکشن کا قانون نہ ہونے کے باعث الیکشن کمیشن بھی الیکشن کا مجوزہ شیڈول جاری کرنے سے گریز کر رہا ہے جس کی وجہ سے دارالحکومت میں بلدیاتی الیکشن کا انعقاد تعطل کا شکار ہو سکتا ہے اور قانون نہ ہونے کی وجہ سے 25 جولائی کو ووٹنگ نہیں ہو سکے گی۔