ہفتہ‬‮ ، 28 ستمبر‬‮ 2024 

ایگزیکٹ کے بعد ایک اور بڑا سکینڈل سامنے آگیا

datetime 18  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایگزیکٹ نے ڈگریاں جاری کیں ان کا کہیں وجود نہیں اسلام آباد میں بھی بہت گند ہے اور پاکستان میں جعل سازی کی جاری ہے بول آزمائشی طورپر بول چل رہا ہے لیکن وہ صرف ایف آئی اے کے خلا ف بول رہے ہیں پوری کوشش کررہے ہیں کہ بول کے اصل رابطوں تک رسائی مل جائے آئی ٹی وزارت نے تکنیکی ماہرین کی خدمات کی پیشکش کی تھی جس سے ایف آئی اے نے انکار کر دیا ۔ایس ای سی پی کے حکام نے آگاہ کیا کہ دو پاکستانی شہریوں نے ایگزیکٹ سافٹ ویئر ایکسپورٹس کے لئے رجسٹری کروائی تھی چونکہ ایکسپورٹ پر ٹیکس کی چھوٹ ہے جس کا فائدہ اٹھایا گیا ایگزیکٹ کے کل اثاثے 75 لاکھ دیکھائے گے ایس ای سی پی کا کام کارپوریٹ کرنا ہے کاروبار سے کوئی تعلق نہیں ایگزیکٹ نے غیر قانونی کاربار کا آغاز کیا فارن ایکسچینج حاصل کرنے کےلئے ڈگریا ں بیچ رہے تھے ملک میں 66 ہزار کمپنیاں رجسٹرڈ ہیں 25 فیصد کمپنیاں ایسی ہیں جن کے مالکان کا شیئر ایک ایک ہے بحریہ ٹاﺅن کھربوں ڈالر کی فرم ہے لیکن شیئر لاکھوں میںہے ۔ بول نیوز کا کیپٹل شیئر 50 ہزار ہے جس کے ڈائریکٹرز می شعیب شیخ ، عائشہ شیخ ، وقاص عتیق اور سروت بشیر شامل ہیں فی شیئرکی قیمت دس روپے ہے بول انٹر پرائیزز میں شعیب شیخ کے پاس 48500 جبکہ وقاص سروت اور عائشہ کے پاس پانچ ہزار شیئرز ہیں چار کمپنیز کی شیئر ز کی مالیت 15 لاکھ 20 ہزار روپے ہے گاڑیوںکی مالیت دوارب تک ہے ایف آئی اے کے چالان مکمل کرنے کے بعد ایگزیکٹ کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جاسکتی ہے ایس ای سی پی کے پاس کارروائی کا اختیار نہیں ایگزیکٹ دوبئی میں دوسری چار کمپنیوںکے ساتھ مدر کمپنی اور پاکستان میں بخل بچہ تھی ایف بی آر کو فراہم کردہ ٹیکس دستاویزات میں تضاد ہے سافٹ ویئر ایکپسورٹس کی بجائے ڈگریاں فروخت کرنے کا غلط سلسلہ شروع کیا گیا دوبئی اور پاکستان میں موجود کمپنیوں کی آپس میں رقوم کا لین دین تھا جس پرسینیٹر رحمان ملک نے چیئرمین ایس ای سی پی کو ڈانٹ پلاتے ہوئے کہا کہ کمیٹی کا وقت ضائع نہ کریں معلومات صحیح نہیں دے رہے جھوٹ بولا تو ایوان میں تحریک استحقاق پیش کرونگا اور کہا کہ بول چینل 50 ہزار میںلگایا گیا بول شروع ہواتو خفیہ ایجنسیوں کو بدنام کرنے کےلئے پراپیگنڈا کیا گیا اہم سیاسی شخصیات اور کارباری شخصیات کے نام لئے گئے عوام میںایجنسیوںکے خلاف نفرت پھیلائی گی کارپوریٹ کرائم کا کیس پہلے دن سے موجود تھا ایف بی آر کے ممبر تنویر ملک نے آگاہ کیا کہ کارپوریٹ کرائم کمپنی اکیلا نہیں کر سکتی اندر اور باہر کے لوگوں کو ملا کر جرم کیاجاتا ہے ایگزیکٹ کا دوبئی میں سٹنڈرڈ بنک میں فارن کرنسی اکاﺅنٹ ہے 80 کروڑ سے زائد کی رقم آئی ہم نے آڈٹ کرنا چاہا تو عدالت سے حکم امتناعی حاصل کر لیا گیا آڈٹ کے ایک ہزار مقدمات حکم امتناعی کا شکار ہیں دو دو سال تک سماعت نہی ہوتی جس پر وزیر مملکت انوشہ رحمان نے کہا کہ حکم امتناعی کے خاتمے کےلئے لڑنا پڑتا ہے ایف بی آر اس معاملے میں کیاکر رہا ہے حکم امتناعی قانون کے مطابق ایک ماہ سے زائد نہیں چلا سکتا اگر دوسال سماعت ہی نہیں ہوئی تو معاملے کو سپریم کورٹ لے جانا چاہیے تھا ایف بی آر کے تنویر ملک نے کمیٹی میںانکشاف کیا کہ دس لاکھ کی وکیل فیس کی ادائیگی کےلئے وزارت قانون سے اجاز ت لینی پڑتی ہے دس ہزار سے سرکاری وکیل کے مقابلے میں 50,60 لاکھ فیس ادا کر کے وکیل کیے جاتے ہیں سینیٹر روبینہ خالد نے کہا کہ عزم کی ضرورت ہے مجھے تو ایسے محسوس ہوتا ہے کہ اداروںکی آپس میں جنگ ہے اداروں اور ملک کی کی بہتری کے بجائے ایک دوسرے کو نیچا دیکھانے کی کوششیں ہوتی ہیں وزیر مملکت نے چیئرمین کمیٹی سے کہا کہ قانون سازی میں مدد کریں حکم امتناعی کا تسلیم کرنا جرم ہے اگر آڈٹ پر حکم امتناعی شروع ہو گیا تو اداروں کا کیا کام رہ جائے گا چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ کمیٹی کا مقصد کسی کی تذلیل بلکل نہیں بہترین قسم کی سفارشات دی جائیں گی قانون سازی میں بھرپور تعاون کیا جائے گا ملکی مفاد میں کام کرنے کےلئے اتحاد کا مظاہرہ کرنا ہوگا اور اداروں کو مفلوج ہونے سے بھی بچانا ہوگا۔ چیئرمین کمیٹی سینٹر شاہی سید نے سوال اٹھایا کہ کیا واضح نہیں کمپنی اصل ہے یا بوگس دس روپے کے شیئر پر شعیب شیخ پاکستان کو ہلا کر بیٹھا ہے ایف آئی اے اور ایف بی آر کہاں ہیں مجھے سمجھ نہیں آرہا کہ د س دس روپے کے شیئر رکھنے والے ایک اینکر کو 80 لاکھ گاڑی اور میڈیکل کی سہولت دے رہے تھے اور یہ بھی معلوم نہیں اربوںکی گاڑیاں ملکیت تھی تو ٹیکس کٹوٹی کتنی ہوئی ایف بی آر والے تو ہمارے بچوں کا ریکارڈ تک منگوالیتے ہیں اور ماہانہ تنخواہ سے بھی ٹیکس کاٹ لیا جاتا ہے سینیٹر روبینہ خالد نے موبائل کارڈ کی رقم میں سے اربوں روپے کی روزانہ 25 فیصدسنٹر ل ایکسائز ڈیوٹی کا معاملہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ تین سال سے اس اہم قومی خزانے میں جمع شدہ رقم کی تفصیل اور عوام کی جیبوں سے لی جانے والی رقم کے بارے میں چیخ رہی ہوں جواب نہیں دیا جارہا جس پر ایف بی آر کے تنویر ملک نے کہا کہ موبائل کمپنیوں نے اپنی ایل ڈی آئی کھڑی کر رکھی ہیں صرف اسلام آباد میں ساڑھے چار ارب روپے کا معاملہ ہے چیئرمین کمیٹی سینیٹر شاہی سید نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی اے سے کہا کہ کیا پی ٹی اے ہوا میں چل رہا ہے اور ہدایت دی کہ اس حوالے سے مکمل تفصیلات اگلے اجلاس میں فراہم کی جائیں ایف بی آر کے تنویر ملک نے انکشاف کیا کہ ایگزیکٹ نے ڈی ایچ اے کو 20 کروڑ کا سافٹ ویئر تحفے میں دیا حالانکہ یہ رقم پلاٹوں کی مد میں ادا کی گئی تحفہ نہیں یہ لین دین ہے آڈٹ کریں گے چیئرمین کمیٹی سینیٹر شاہی سید نے کہا کہ ایگزیکٹ بہت بڑا فراڈ ہے بول اسی کا حصہ ہے ہمیں بول کے ملازمین سے پوری ہمدردی ہے جو دوسرے اداروں کو چھوڑ کر آئیں ہیں دیکھنا ہو گا کہ ایگزیکٹ اور بول میں کیا فر ق ہے ایف بی آر کے حکام نے تسلیم کیا کہ بنیادی طور پر ایگزیکٹ اور بول الگ نہیں بول کو سو فیصد فنڈنگ ایگزیکٹ سے آتی ہے سیدھا سیدھا منی لانڈرنگ کا کیس ہے سینیٹر روبینہ خالد نے کہا کہ اصولی طور پر ایگزیکٹ کے ساتھ جعلی ڈگریاں خریدنے والے بھی مجرم ہیں سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ کے حکام نے آگاہ کیا کہ آئی ٹی کمپنیوں کے لئے ضروری نہیں کہ رجسٹرڈ ہوں ہم عالمی سطح پر سہولت کار کا کردار ادا کرتے ہیںسینیٹرکریم خواجہ نے کہا کہ وزارت کو ریگولڑی باڈی بنا دینی چاہیے تاکہ مستقبل میں ایسا ممکن نہ ہو سیکرٹری وزارت عظمت رانجھا نے آگاہ کیا کہ وزارت کا کردار صرف پالیسی بنانا ہے اس حوالے سے نیا ادارہ بنانا پڑے گا یا کسی اور کو اختیار دینا پڑے گے وزیر مملکت نے کہا کہ آئی ٹی سے شعبے میں ریگولیٹر ہونا چاہے سینیٹر نسیمہ احسان نے کہا کہ جب ایگزیکٹ نے کام شروع کیا توکیا سرکاری تحقیقی ادارے سوئے ہوئے تھے ۔سینیٹر وبینہ خالد کی طرف سے موبائل کار ڈ کی کٹوتی کے حوالے سے آگاہ کیا گیا کہ پی ٹی اے کے پاس ٹیکنکل صلاحیت اور میکنزم موجود نہیں روبینہ خالد نے کہا کہ یہ کمزوری سو فیصد درست ہے اربوں روپے کھائے جارہے ہیں ٹیکنکل آڈٹ نہیں کیا جاسکتا صارف کی جیب سے پیسہ جارہا ہے معلوم نہیں حکومت کو مل بھی رہا ہے کہ نہیں سیکرٹری آئی ٹی نے وضاحت کی کہ انٹرل اور ایکسٹرنل آڈٹ ہوتا ہے ایف بی آر سمجھتا ہے کہ کمپنیاں دھوکا دے رہی ہیں تو خصوصی آڈٹ کریا جاسکتا ہے گزشتہ سال ان کمپنیوںنے 164 ارب کا ٹیکس دیا ایس سی او کے حکام نے کہا کہ آزاد کشمیر اور گللگت بلتستان میں موبائل کارڈ پر پانچ روپے ٹیکس وصول کرتے ہیں کارڈ ز کی فروخت اور استعمال کا ریکارڈ موجو دہوتا ہے چیئرمین کمیٹی نے ہدایت دی کہ ہمارا کام قومی خزانے میں زیادہ سے زیادہ رقم لانا ہونا چاہیے اگر کشمیر اور جی بی میں یہ کام ہوسکتا ہے تو پورے ملک میںکیوں نہیں ہو سکتا کرروڑوں صارفین کا سوال ہے کہ پیسہ کہا ں جا رہا ہے کسی ایک کمپنی کا آزمائشی آڈٹ کروا لینا چاہیے کمیٹی کے اجلاس میں قومی اسمبلی میں حکومتی سائبر کرائم بل اور سینیٹ پرائیوٹ ممبر بل پر سینیٹر کریم احمد خواجہ اور وزیر مملکت انوشہ رحمان کی تفصیلی بحث کے بعد کمیٹی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سائبر کرائمز بل کو دونوں ایوانوں کی کمیٹیوں کی مشترکہ سفارشات کے تحت جلد از جلد دونوں ایوانوں سے منظور کروایا جائے گا ۔کمیٹی کے اجلاس میں چیئرمین پی ٹی اے نے آگاہ کیاکہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں تھری جی کی سہولت دینے کےلئے تیار ہیں دونوں کونسلوں کو بار بار یاد دہانی کرائی جا چکی ہے جواب کا انتظار ہے آزاد کشمیر اور جی بی کونسلوں کی طرف سے جواب آنے پر تھری جی سہولت فراہم کر دی جائے گی کمیٹی کے اجلاس میں سینیٹر مشاہد حسین سید کے نیشنل سائبر سیکورٹی کونسل بل پر بحث موخر کر دی گئی



کالم



واسے پور


آپ اگر دو فلمیں دیکھ لیں تو آپ کوپاکستان کے موجودہ…

امیدوں کے جال میں پھنسا عمران خان

ایک پریشان حال شخص کسی بزرگ کے پاس گیا اور اپنی…

حرام خوری کی سزا

تائیوان کی کمپنی گولڈ اپالو نے 1995ء میں پیجر کے…

مولانا یونیورسٹی آف پالیٹکس اینڈ مینجمنٹ

مولانا فضل الرحمن کے پاس اس وقت قومی اسمبلی میں…

ایس آئی ایف سی کے لیےہنی سنگھ کا میسج

ہنی سنگھ انڈیا کے مشہور پنجابی سنگر اور ریپر…

راشد نواز جیسی خلائی مخلوق

آپ اعجاز صاحب کی مثال لیں‘ یہ پیشے کے لحاظ سے…

اگر لی کوآن یو کر سکتا ہے تو!(آخری حصہ)

لی کو آن یو اہل ترین اور بہترین لوگ سلیکٹ کرتا…

اگر لی کوآن یو کر سکتا ہے تو!

میرے پاس چند دن قبل سنگا پور سے ایک بزنس مین آئے‘…

سٹارٹ اِٹ نائو

ہماری کلاس میں 19 طالب علم تھے‘ ہم دنیا کے مختلف…

میڈم چیف منسٹر اور پروفیسر اطہر محبوب

میں نے 1991ء میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور سے…

چوم چوم کر

سمون بائلز (Simone Biles) امریکی ریاست اوہائیو کے شہر…