اسلام آباد (نیوز ڈیسک) عوام نے مہنگائی میں اضافہ سہنے جبکہ حکومت نے نئے بجٹ 2015-16ء میں مزید ٹیکس اور دیگر اضافے کے لئے کمر کس لی۔ بیرونی قرضوں سے نجات کی حکمت عملی’ ٹیکس دہندگان کی تعداد میں اضافہ’ بجلی کی پیداوار میں مستقل بنیادوں پر اضافے’ ترقیاتی اخراجات میں کٹوتی’ مزدور کی اجرت میں اضافے’ تعلیم اور صحت کے لئے مزید رقم رکھی جائے۔ نفع بخش اداروں کی نجکاری سے گریز’ کرپشن اور بدعنوانی کے خاتمے کے لئے اقدامات کئے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے حکومت کے بجٹ میں کئے گئے وعدے اور دعوے حقیقت نہ بن سکے۔ اشیائے خورد و نوش میں مزید اضافہ کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے اور عوام کے لئے رمضان المبارک میں تہری مہنگائی ہو سکتی ہے۔