اسلام آباد / چشمہ(نیوزڈیسک) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے نادرا چیئرمین کی جانب سے این اے122کے حوالے سے الیکشن ٹربیونل کی کارروائی میں شرکت کے بجائے دو ہفتوں کے لئے بیرون ملک روانگی پر انتہائی تشویش کا اظہارکیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں ان کاکہنا تھاکہ چیئرمین نادراکا این اے122 کی سماعت کرنیوالے ٹربیونل میں پیشی کے بجائے 2 ہفتوں کے لیے ملک سے باہر جانا حیرت اورتشویش کاباعث ہے۔ان کاکہنا تھاکہ چیئرمین نادراکوالیکشن ٹربیونل کے روبرو پیش ہونا تھا تاہم آخری لمحے پر بتایاگیاکہ نادراکے سربراہ سرکاری دورے پر بیرون ملک جا چکے ہیں۔انکے مطابق یوں محسوس ہوتاہے نادراکے چیئرمین پرحکومتی دباؤ ہے۔نادراکی جانب سے این اے122کے حوالے سے جمع کروائی گئی ضمنی رپورٹ پر بھی تشویش کا اظہارکرتے ہوئے تحریک انصاف کے چیئرمین نے کہاکہ نادرا نے ضمنی رپورٹ میں خودمرتب کیے ہوئے حقائق تبدیل کردیے ہیں جسکی اس سے پہلے کوئی مثال تک نہیں ملتی۔انہوں نے زور دیکر کہاکہ تاخیرسے فراہم کیاجانیوالا انصاف فی الحقیقت انصاف سے محروم کرنے کے ہی مترادف ہے۔تحریک انصاف دو برس سے این اے122میں الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کی منتظر ہے جبکہ نادراسربراہ نے ٹربیونل میں پیشی کی بجائے بیرون ملک روانگی کو ترجیح دی۔دریں اثناء میانوالی میں نمل کالج کے دورہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھاکہ خیبر پختونخواکے بلدیاتی انتخابات ایک انقلاب ہے۔اب فنڈز نچلی سطح پر جائیں گے اوروزیراعلیٰ سارے فنڈاپنے پاس نہیں رکھے گا۔اگربلدیاتی انتخابات میں دھاندلی کی کوئی بھی شکایت موصول ہوئی توصوبائی حکومت فوری طور پرجائزہ لے گی۔اقتصادی راہداری کے حوالے کے انکاکہنا تھاکہ چین نے اقتصادی راہداری خیرات میں نہیں دی بلکہ وہ اپنے مغربی پسماندہ علاقوں کو ترقی دینا چاہتا ہے۔ہماری حکومت کوبھی چاہئے کہ میانوالی اورڈی آئی خان جیسے پسماندہ علاقوں کی ترقی کے لئے اس موقع سے فائدہ اٹھائے۔ عمران خان کاکہناتھاکہ نادراکے چئیرمین پر نوازشریف کا دباؤ ہے اس لئے وہ عدالت میں پیش ہونیکی بجائے رخصت پرچلے گئے۔عمران خان کاکہنا تھاکہ تحریک انصاف جمہوری پارٹی ہے ا س لئے پارٹی کے الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کے بعدتنظیمیں توڑکرعبوری سیٹ اپ لائے ہیں۔قبل ازیں عمران خان ہیلی کاپٹرکے ذریعے نمل کالج پہنچے انکے ہمراہ انکی اہلیہ ریحام خان کے علاوہ پاکستان اوربیرون ملک کے ڈونرزبھی موجود تھے جو نمل کالج کے توسیعی منصوبے کے لئے فنڈز دینے آئے تھے۔
بلدیاتی انتخابات کا انعقاد ہی انقلاب ہے، عمران خان
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ایزی پیسہ صارفین کو خوشخبری:زبردست سہولت متعارف کروا دی گئی
-
تاحیات
-
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کا پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان
-
جیل سے آنے کے بعد پہلے وی لاگ سے کتنی کمائی ہوئی؟ ڈکی بھائی کا ہوشربا انکشاف
-
آئی فون خریدنے کے خواہشمندوں کیلئے خوشخبری، قیمتیں انتہائی کم ہو گئیں
-
پنجاب بھر میں موسم کی شدت کے ساتھ بارش کا سسٹم داخل
-
معروف اداکارہ کے ساتھ سرعام بدسلوکی، ویڈیو وائرل
-
خلائی مخلوق زمین کا رخ کر رہی ہے، سائنسدانوں کے حیران کن انکشافات
-
وزیراعلی مریم نوازکے صاحبزادے جنید صفدر کی شادی کی تاریخ طے پا گئی
-
والدین کا بہیمانہ قتل، بیٹے نے لاشیں کاٹ کر دریا میں بہادیں
-
گرین کارڈ لاٹری پروگرام کے حوالے سے بڑااعلان
-
ڈی ایس پی کے ہاتھوں اہلیہ اور بیٹی کا قتل پولیس افسران کیلیے نئی مشکل بن گیا
-
چلتی موٹر سائیکل پر نازیبا حرکت کرنے والا پولیس افسر کا بیٹا پکڑا گیا
-
سونے کی قیمت میں زبردست کمی















































