بدھ‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

نواز،شہبازکو15سال بعد ایک اوربڑی خوشخبری مل گئی

datetime 28  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوزڈیسک)راولپنڈی کی احتساب عدالت نے وزیر اعظم نواز شریف ، وزیر اعلیٰ شہباز شریف ، مرحوم محمد شریف سمیت شریف خاندان کے خلاف اتفاق فاﺅنڈری کیس کھولنے کی نیب کی درخواست مسترد کر دی ، پندرہ سال بعد شریف خاندان کیس سے بری ہو گیا۔
احتساب عدالت کے جج سہیل ناصر نے نیب کی وزیر اعظم نواز شریف، وزیر اعلیٰ شہباز شریف ، مرحوم محمد شریف سمیت شریف خاندان کے خلاف اتفاق فاﺅنڈری کیس کھولنے کی نیب کی درخواست کی سماعت کی۔ شریف خاندان کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ 2001ء میں مشرف دور میں کیس بنا اور الزام لگایا گیا کہ بینکوں سے قرضے لیکر واپس نہیں کئے گئے۔ ہم نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دی تھی کہ ہماری بینکوں سے سیٹلمنٹ ہو چکی ہے ، قرضے واپس دے دیئے ہیں ، کیس خارج کیا جائے ، لاہور ہائیکورٹ نے درخواست منظور کر لی تھی۔ جج سہیل ناصر نے لاہور ہائی کورٹ کے فیصلہ کی روشنی میں نیب کی درخواست خارج کر دی جس کے باعث نواز شریف اور دیگر اہل خانہ کے خلاف پندرہ سال قبل درج ریفرنس ختم ہو گیا۔ کیس ختم ہونے سے وزیر اعظم نواز شریف ، وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف ، مرحوم والد میاں شریف اور دیگر اہل خانہ بری ہو گئے ہیں۔



کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…