اسلام آباد(نیوزڈیسک)ماڈل ایان علی کے خلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کرنے کے حوالے سے کیس کی سماعت یکم جون تک ملتوی کر دی گئی ہے۔ڈسکہ واقعہ کے خلاف وکلا کی ہڑتال کے باعث ماڈل ایان علی کو منی لانڈرنگ کیس میں عدالت میں پیش نہیں کیا جا سکا۔ ڈیوٹی جج نے تفتیشی ٹیم کو آئندہ پیشی کے موقع پر ٹرائل کورٹ میں ماڈل ایان علی کے خلاف حتمی چالان پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت یکم جون تک ملتوی کردی۔دوسری جانب ایان کے والد نے الزام عائد کیا ہے کہ میری بیٹی کے کاموں کے پیچھے رحمان ملک اوران کے بھائی خالد ملک کا ہاتھ ہے ۔ گرفتاری کے وقت خالد ملک کا نام سامنا آیا تھا اس سے بھی تفتیش کی جانی چاہیے ۔