جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

عمران خان اپنی شکست اور 2013ءکے الیکشن کو تسلیم کریں، انوشہ رحمان

datetime 22  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما انوشہ رحمان نے جوڈیشل کمیشن کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی والے منظم دھاندلی کے شواہد جمع کرانے میں ناکام ہو چکے ہیں۔ عمران خان اپنی شکست تسلیم کریں اور عوام کو گمراہ کرنے کے بجائے 2013ءکے الیکشن کو تسلیم کریں۔ جمعہ کے روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انوشہ رحمان نے کہا ہے کہ 264 حلقوں میں فافن نے تجزیہ کیا انکا رزلٹ وہی تھا جو الیکشن کمیشن کا تھا ماسوائے 18 حلقوں کے 146 حلقوں کا سو فیصدوہی رزلٹ ہے جو الیکشن کمیشن کا ہے تحریک انصاف والے دھاندلی کا شور مچانہ بند کریں۔ عمران خان اپنی شکست تسلیم کر کے عام انتخابات کو تسلیم کریں۔ پی ٹی آئی دھاندلی کے شواہد جمع کرانے میں ناکام ہو چکی ہے دھاندلی کے ثبوت ہوتے تو اج تک پیش کر چکے ہوتے پی ٹی آئی کے پاس دھاندلی کا کوئی ثبوت نہیں صرف عوام کو گمراہ کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی جو ڈیمانڈ تھی وہ میاں نواز شریف نے پوری کر دی تھی پی ٹی آئی دھرنوں کے بجائے اگر سٹینڈنگ کمیٹی میں بیٹھ کر بات کرتی تو اتنے مسائل نہ بنتے۔ گزشتہ روز نادرہ کے بیان سے یہ ثابت ہو گیا کہ انگوٹھوں کے نشانات سے یہ نہیں سمجھ آ سکتا کہ ووٹ جعلی ہیں کیونکہ نادرہ کے اپنے آفس میں بھی بے شمار دفعہ ایسا ہوتا ہے کہ انگوٹھوں کے نشانات پڑھے نہیں جا سکتے۔ پی ٹی آئی نے اگر الزام لگایا ہے تو جواب دینا ہمارا حق ہے اور ہم دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان یو ٹرن سیاست کے ماہر ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں جوڈیشل کمیشن کا ہر فیصلہ قبول ہے۔ پی ٹی آئی کو بھی چاہیئے کہ وہ کھلے دل سے اب حقیقت کو تسلیم کر لے۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…