بدھ‬‮ ، 05 فروری‬‮ 2025 

عمران خان کے انکشاف کے بعد میں اورعمران خان بھائی ہیں،الطاف حسین

datetime 8  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کا کہنا ہے کہ عمران خان کے آج کے انکشاف کے بعد ہم دونوں بھائی بھائی بن گئے ہیں، مجھے خوشی ہوئی کہ عمران خان نے آج اپنے آپ کو آدھا مہاجر کہا۔ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے تمام مفروضوں اور افواہوں کا گلا گھونٹ کر عمران خان کی جناح گرآونڈ اور عزیز آباد آمد پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کرنے کی ہدایت کی ہے۔ الطاف حسین نے کہا کہ عمران خان۔۔شاباش میرے بھائی، آج کے انکشاف کے بعدمیں اورعمران بھائی بن گئے ہیں، میں توعمران خان کوپورامہاجرسمجھتاہوں۔الطاف حسین نے کہا کہ رابطہ کمیٹی جناح گراونڈمیں عمران خان کااستقبال کرے، رابطہ کمیٹی عمران خان پرپھولوں کی پتیاں نچھاورکرے، عمران خان بھی جاگیردارانہ نظام کےخاتمےکی بات کرتےہیں، الطاف حسین نے عمران خان کی اہلیہ کو بھی جناح گراونڈ آمد کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ عمران بھائی جناح گراونڈمیں بھابھی کوبھی ساتھ لائیں، بھابھی محترمہ کو بھی جناح گراونڈ لائیں، خوشی ہوگی۔عمران خان کی جانب سے انڈوں اور ٹماٹروں سے متعلق بیان پر قائد تحریک الطاف حسین کا کہنا تھا کہ عزیز آباد میں ٹماٹرآتے ہیں،انڈے روزا نہ آتے ہیں، پاسپورٹ ملتے ہی پاکستان آوں گا، عمران بھائی کی دعوت پرمیانوالی جاو¿ں گا، میں اورعمران مل کرغریبوں کوحقوق دلائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ تنقید ضرورکریں لیکن ادب کاخیال رکھیں، جاگیردارانہ نظام،کرپشن کومل کرتبدیل کریں جولوگ نیک نامی کاسبب نہیں بنے،وہ پارٹی سےدورہونگے۔ انہوں نے اس بات کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیوایم کےووٹ بینک میں کچھ کمی آئی ہے، نیک نامی کاسبب نہ بننےوالےپارٹی سےدورہونگے، الطاف حسین نے اس امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انشائ اللہ ہم بھاری اکثریت سےکامیاب ہونگے، جب کہ امن کیلئے100باربیک فٹ پرجانےکوتیارہیں.الطاف حسین نے کہا کہ وہ عمران خان کو جناح گراو¿نڈ آمد کی پیشگی مبارکباد دیتے ہیں جب کہ حلقہ این اے 246 کی جیت کسی ایک پارٹی کی نہیں بلکہ پورے پاکستان کی جیت ہوگی۔الطاف حسین نے کہا کہ میں عمران خان کو جناح گراو¿نڈ آمد کی پیشگی مبارکباد دیتا ہوں جہاں ہمارے کارکنان آپ کے استقبال کے لئے موجود ہوں گے اور کسی بھی قسم کی نعرہ بازی ، بیہودگی ، بدتمیزی یا بد تہذیبی نہیں ہوگی، جناح گراو¿نڈ بھی آپ کا اپنا گراو¿نڈ ہے اور آپ بھی جلسہ کریں۔الطاف حسین نے کہا کہ الیکشن کو الیکشن رہنے دیں اور اسے لڑائی جھگڑے کے ساتھ نہیں بلکہ پیار ومحبت کے ساتھ لڑیں اور امن برقرار رکھیں ،23اپریل کا ضمنی انتخاب اللہ تعالیٰ خیر یت سے گزاردے اس کے بعد ایک دوسرے کو مل کر مبارکباد دیں، ہم سب پاکستانی ہیں یہ ہماری جیت یا آپ کی جیت نہیں بلکہ پاکستان کی جیت ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ اتحاد جمہوری عمل کا حصہ ہے اور پوری دنیا میں اس پر عمل ہوتا ہے۔ اس کی حالیہ مثال برطانیہ کی ہے جہاں ڈیموکریٹک اور لبرل ڈیمو کریٹک کے اتحاد سے حکومت بنی۔ اگر جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی کا اتحاد ہوجاتا ہے تو یہ مبارکباد کی بات ہے کیونکہ تمام پاکستانیوں کو یہ سمجھنے میں آسانی ہوگی کہ دونوں جماعتیں نظریاتی طور پر کتنا قریب ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



رانگ ٹرن


رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…