جمعہ‬‮ ، 18 اکتوبر‬‮ 2024 

پاکستان کے قومی دن پر جھنڈا لہرانا جرم نہیں، علی گیلانی

datetime 27  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سری نگر / جموں(نیوز ڈیسک) مقبوضہ کشمیرمیں بزرگ کشمیری حریت رہنما سید علی گیلانی کے فورم نے دختران ملت کی سربراہ اسیہ اندرابی کے خلاف یومِ پاکستان کی تقریب منانے اور پاکستانی پرچم لہرانے پرمقدمے کے اندراج کو افسوس ناک اور حیران کن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کشمیری عوام کے حق خودارادیت کا حامی ملک ہے اور اس کے قومی دن کے موقع پر خوشی کا اظہار کرنا اور جھنڈا لہرانا کوئی جرم نہیں۔کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق فورم کے ترجمان نے سری نگر میں جاری ایک بیان میں کہاکہ کٹھ پتلی وزیر اعلیٰ مفتی سعید نے یہ کارروائی کر کے ثابت کردیاکہ ان میں اور بھارت کی فرقہ پرست تنظیموں میں کوئی فرق نہیں اور ان کی نام نہاد پروکشمیر پالیسی محض فراڈ اور دھوکا ہے۔ انھوں نے بھارت سے سوال کیا کہ اگر واقعی یہ کوئی جرم ہے تو پھر بھارتی حکومت کو اپنے سابق فوجی سربراہ رٹائرڈ جنرل وی کے سنگھ کے خلاف مقدمہ درج کرنا چاہیے کیونکہ انھوں نے 23مارچ کو نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن میں یوم پاکستان کی تقریب میں شرکت کی تھی جس میں سبز ہلالی پرچم لہرایا اور پاکستان کا قومی ترانہ پڑھا گیا تھا۔ دریں اثنا سابق کٹھ پتلی وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے نا م نہاد اسمبلی کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیربندوق سے نہیں مذاکرات کے ذریعے ہی حل کیا جاسکتا ہے۔



کالم



دس پندرہ منٹ چاہییں


سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…

ہماری آنکھیں کب کھلیں گے

یہ دو مختلف واقعات ہیں لیکن یہ دونوں کہیں نہ کہیں…

ہرقیمت پر

اگرتلہ بھارت کی پہاڑی ریاست تری پورہ کا دارالحکومت…

خوشحالی کے چھ اصول

وارن بفٹ دنیا کے نامور سرمایہ کار ہیں‘ یہ امریکا…

واسے پور

آپ اگر دو فلمیں دیکھ لیں تو آپ کوپاکستان کے موجودہ…

امیدوں کے جال میں پھنسا عمران خان

ایک پریشان حال شخص کسی بزرگ کے پاس گیا اور اپنی…

حرام خوری کی سزا

تائیوان کی کمپنی گولڈ اپالو نے 1995ء میں پیجر کے…