بدھ‬‮ ، 05 فروری‬‮ 2025 

سندھ اور پنجاب کی مختلف جیلوں میں مزید 6 مجرموں کو پھانسی دے دی گئی

datetime 25  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سکھر(نیوز ڈیسک)سندھ اور پنجاب کی مختلف جیلوں میں آج بھی قتل کے 6 مجرموں کو سزائے موت دے دی گئی جب کہ 2 مجرموں کی پھانسی عین وقت پر رک گئی۔ سکھر کی سنٹرل جیل 1 میں سزائے موت کے 2 قیدیوں عبدالرزاق چوہان اور جلیل جوریجو کو علی الصبح تختہ دار پر لٹکایا گیا۔ اس موقع پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے تھے، جیل کے اندر اور اطراف رینجرز، پولیس اور ایف سی کے اہلکاروں کو تعینات کیا گیا تھا۔ عبدالرزاق چوہان نے 2001 میں اقرار میرانی نامی شخص کو قتل کیا تھا جب کہ جلیل موریجو اور مقتول کے ورثا کے درمیان آخری وقت تک صلح کی کوششیں ہوتی رہیں لیکن ناکامی پر اسے بھی تختہ دار پر لٹکا دیا گیا۔میانوالی کی سنٹرل جیل میں مجرم محمد خان کو پھانسی دے دی گئی، محمد خان نے 2001 میں محمد نواز نامی شخص کو قتل کیا تھا۔ قتل کے دوسرے مجرم جھم دار کی پھانسی مقتول کے ورثاء سے صلح کے بعد آخری لمحات میں روک دی گئی۔لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں بھی ایک مجرم محمد ایوب کو تختہ دار پرلٹکا دیا گیا، مجرم کوسیشن کورٹ شیخوپورہ کی جانب سے سزائے موت سنائی گئی تھی۔ بہاولپور کی سنٹرل جیل میں خاتون سے زیادتی کے بعد قتل کے مجرم غلام یاسین کو اس کے منطقی انجام تک پہنچا دیا گیا۔ساہیوال کی سنٹرل جیل میں قتل کے مجرم محمد شہباز کو پھانسی گھاٹ پر چڑھا دیا گیا، محمد شہباز نے جائیدار کے تنازع پر ایک بچے کو قتل کر دیا تھا جب کہ قتل کے دوسرے مجرم جعفر کالی کی پھانسی پر عمل درآمد مقتول کے لواحقین سے صلح کے بعد روک دیا گیا۔واضح رہے کہ ملک میں سزائے موت پر عمل درآمد شروع ہونے کے بعد سے اب تک 50 سے زائد مجرموں کو پھانسی دی جا چکی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



رانگ ٹرن


رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…