منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

بیلٹ پیپرز کی چھپائی کے لئے چین سے پرنٹنگ مشینیں خریدنے پر غور

datetime 24  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام اباد(نیوز ڈیسک)الیکشن کمیشن بلدیاتی انتخابات سے قبل سرکاری پرنٹنگ اداروں کی استعداد بڑھانے کیلیے چین سے جدیدپرنٹنگ مشینوں کی خریداری پر غور کررہا ہے تاکہ پرائیویٹ پریس سے بیلٹ پیپرزکی چھپائی کی نوبت نہ ا ئے اور الیکشن کمیشن کواعتراضات کا سامنا بھی نہ کرنا پڑے۔ذرائع کے مطابق صرف پنجاب اورسندھ میں بلدیاتی انتخابات کے لیے 42 کروڑ بیلٹ پیپرپرنٹ کرناہوں گے۔ الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق بلدیاتی انتخابات کاشیڈول جاری ہونے کے بعد 3 یا 4ہفتوں میں سرکاری پرنٹنگ اداروں سے بیلٹ پیپرزکی چھپائی ممکن نہیں۔ بیلٹ پیپرزکی چھپائی کے لیے پرائیویٹ پرنٹنگ پریسوں سے کام لیا گیا تو الیکشن کمیشن کو پھر اعتراضات کا سامنا کرنا پڑے گا اس لیے الیکشن کمیشن اگست سے پہلے جدید پرنٹنگ مشینوں کی تنصیب چاہتاہے اوراس مقصدکے لیے وزیراعظم کو سمری ارسال کرنے اورصورت حال سے ا گاہ کرنے پر الیکشن کمیشن حکام میں اتفاق پایاجاتا ہے۔الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق چین کے پاس جدید پرنٹنگ مشینیں دستیاب ہیں جن کی استعداد پاکستان کی موجود پرنٹنگ مشینوں سے زیادہ ہے اورسیریل نمبرلگانے کی استعداد بھی ہے جوپاکستان میں مینوئل طریقے سے لگانے پڑتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کے سامنے ایک تجویز یہ بھی ا?ئی ہے کہ چند پرائیویٹ پرنٹنگ فرموں کو بیلٹ پیپرز کی چھپائی کے لیے تحویل میں لے لیاجائے لیکن اس صورت میں بھی اعتراضات کاخدشہ ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…