بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

یومِ پاکستان پر نریندر مودی کی مبارک باد

datetime 23  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک) پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں فیض آباد انٹرچینج کے قریب پیر کو یومِ پاکستان کے موقعے پر سات برس کے وقفے کے بعد مسلح افواج کی پریڈ منعقد ہوئی۔ اس موقعے پر شہر بھر میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔اس تقریب کے مہان خصوصی صدر ممنون حسین تھے، جب کہ وزیرِ اعظم نواز شریف، وزیرِ دفاع خواجہ آصف، چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف اور ملک کی دیگر اعلیٰ سیاسی و عسکری قیادت نے بھی شرکت کی۔اس موقعے پر بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی نے نواز شریف کو مبارک باد کا پیغام بھیجا ہے۔ نریندر مودی نے سماجی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ ’میں نے پاکستان کے قومی دن کے موقعے پر پاکستانی وزیرِ اعظم کو مبارک باد کا پیغام بھیجا ہے۔‘انھوں نے مزید کہا: ’میرا اس بات پر پختہ یقین ہے کہ تمام حل طلب مسائل دہشت اور تشدد سے پاک فضا میں دو طرفہ بات چیت سے حل کیے جا سکتے ہیں۔‘صدرِ پاکستان ممنون حسین نے کھلی جیپ میں سوار ہو کر فوجی دستوں کا معائنہ کیا۔ پاکستان ایئر فورس کے طیاروں نے فلائی پاسٹ پیش کیا، جن کی قیادت ایئر چیف مارشل سہیل امان نے کی۔ فلائی پاسٹ میں بحریہ کے اورائن طیارے نے بھی شرکت کی۔اس موقعے پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے اور اسلام آباد اور اس کے جڑواں شہر راولپنڈی میں’ریڈ الرٹ‘ نافذ کیا گیا تھا۔دن کا آغاز وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 31 توپوں، جب کہ صوبائی دارالحکومتوں میں 21، 21 توپوں کی سلامی سے ہوا۔دارالحکومت کے تمام داخلی و خارجی راستوں اور اہم شاہراہوں پر پولیس اور رینجرز تعینات ہیں جبکہ حساس عمارتوں کی حفاظت کی ذمہ داری پاکستانی فوج کو سونپی گئی تھی۔پریڈ کے موقعے پر اسلام آباد اور راولپنڈی میں پیر کی صبح چھ بجے سے دوپہر دو بجے تک موبائل فون سروس بھی معطل رہی۔
میرا اس بات پر پختہ یقین ہے کہ تمام حل طلب مسائل دہشت اور تشدد سے پاک فضا میں دو طرفہ بات چیت سے حل کیے جا سکتے ہیں۔پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے مطابق یہ فیصلہ سکیورٹی انتظامات کے سلسلے میں کیا گیا تھا۔ اس سے قبل سنیچر کو پریڈ کی فل ڈریس ریہرسل کے موقع پر بھی موبائل سروس معطل کی گئی تھی۔اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ وفاقی حکومت کے احکامات کے بعد 18 مارچ سے ہی شکر پڑیاں کیگردونواح میں واقع 40 سے زائد دینی مدارس اور مزاروں کو بند کروا چکی ہے جو 24 مارچ تک بند رہیں گے۔جن علاقوں میں مدارس بند کیے گئے ہیں اْن میں سیکٹر جی سکس، جی سیون، آئی ایٹ، آئی نائن، ایچ ایٹ اور ایچ نائن کے علاوہ مری روڈ اور مارگلہ ٹاؤن شامل ہیں۔شکر پڑیاں کیگردونواح میں واقع 40 سے زائد دینی مدارس اور مزار 24 مارچ تک بند رہیں گے۔ایوانِ صدر سے جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق صدرِ پاکستان پیر کی شام یومِ پاکستان کے موقعے پر ایوانِ صدر میں منعقد ہونے والی تقریب میں نو غیر ملکیوں اور بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں سمیت 52 افراد کو مختلف سول ایوارڈز بھی دیں گے۔بیان میں بتایا گیا ہے کہ پیر کو ہی پشاور میں گذشتہ برس دسمبر میں طالبان کے حملے میں ہلاک ہونے والے 122 طلبہ اور ان کے 20 اساتذہ کو بھی بعد از مرگ ایوارڈ دیے جائیں گے۔اس کے علاوہ سندھ، پنجاب، خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے گورنر بھی 86 افراد کو صدر کی جانب سے سول ایوارڈ دیں گے۔



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…