بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

ملک سے دہشت گردوں کا خاتمہ اب دور نہیں، صدر ممنون حسین

datetime 23  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)صدر ممنون حسین نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے ناسور کے خلاف مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے ادارے سر بکف ہیں اور سانحہ پشاور کے معصوم شہیدوں نے اپنی جانوں کی قربانی دے کر واضح کردیا کہ اس قوم کو شکست نہیں دی جاسکتی۔اسلام آباد میں مسلح افواج کی پریڈ سے خطاب کے دوران صدر ممنون حسین نے کہا کہ شاندار پریڈ دیکھ کر ان کا سر فخر سے بلند ہوگیا، ان کا یقین پختہ ہوگیا کہ جو قوم متحد ہو اسے کوئی شکست نہیں دے سکتا۔ ہماری منزل ایک ایسا خوش حال، جمہوری، ترقی یافتہ، طاقتور اور جدید علوم سے آراستہ پاکستان ہے جس میں ہر شہری اپنے عقیدے کے مطابق آزادی سے زندگی گزار سکے اور ملک ہر قسم کے نسلی، علاقائی اور لسانی تعصب سے پاک ہو۔ ہماری قوم نے بے سرو سامانی کے عالم میں اپنا سفر شروع کیا او صرف 5 دہائیوں میں ایٹمی طاقت بن گیا، ہمارا تعلق اس قوم سے ہے جس نے ہرطرح کیمصائب کا بہادری سیسامنا کیا۔صدرمملکت کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے ناسور کے خلاف ہماری مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے ادارے سر بکف ہیں۔ وہ سانحہ پشاور کے معصوم شہیدوں کو بھی سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے اپنی جانوں کی قربانی دے کر دشمن پر یہ واضح کردیا کہ اس قوم کو شکست نہیں دی جاسکتی۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ کے لئے قومی لائحہ عمل تشکیل دیا جاچکا ہے۔ ریاست کے تمام ادارے اور قوم یکجا ہے جو واضح کرتا ہے کہ دہشت گردی کا خاتمہ دور نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم دنیا پر واضح کردینا چاہتے ہیں کہ پاکستان اپنے تمام پڑوسی ممالک سے برابری کی سطح پر امن اور دوستانہ تعلقات چاہتا ہے۔ ہم بھارت سے دوستی اور امن کے خواہش مند ہیں اور بات چیت کے ذریعے کشمیر سمیت تمام تصفیہ طلب معاملات کا حل چاہتے ہیں، مسئلہ کشمیر کو کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق اقوام متحدہ کی قراردادوں کے ذریعے حل ہونا چاہیے اور یہی حل علاقائی سلامتی اور خطے میں پائیدار امن کی واحد بنیاد ہے۔صدرمملکت نے مزید کہا کہ پاکستان معاشی مسائل میں گھرا ہوا ہے جس کی وجہ بدعنوانی اور اپنے فرائض سے غفلت ہے لیکن وزیر اعظم نواز شریف اور ان کی حکومت کی ترجیحات درست ہیں، قوم کے ہر فرد کی ذمہ داری ہے حکومت کی مثبت پالیسیوں کو کامیاب بنانے کے لئے صدق دل سے معاونت کریں۔ پاکستان کی سرحدی حدود بڑھ کر 350 ناٹیکل میل ہوگئی ہیں۔ پاکستان خطے کا پہلا ملک ہے جس کی سمندری حدود میں اضافہ ہوا۔ جس پر وہ قوم کو مبارک باد پیش کرتے ہیں۔ انہیں یقین ہے کہ مسلح افواج کی پریڈ میں شریک جوانوں کے عزم و ہمت اور ان کے سامان حرب سے دشمن کی آنکھیں چندھیا جائیں گی اور سبز ہلالی پرچم ہمیشہ سربلند رہے گا۔



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…