اتوار‬‮ ، 31 اگست‬‮ 2025 

پھانسیوں پر عملدرآمد میں تیزی ،400 مجرموں کو 18 اپریل تک لٹکا دیا جائیگا

datetime 19  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیو ز ڈیسک)پنجاب کے مختلف جیلوں میں 5547 سزائے موت کے مجرم ہیں جن میں 44 خواتین بھی ہیں تاہم سزا یافتہ قیدیوں میں سے 1545 مرد اور 14 خواتین مجرموں کی درخواستیں لاہور ہائیکورٹ میں زیرالتوا ہیں جبکہ 350 مردوں اور ایک خاتون کی اپیل سپریم کورٹ میں ہے 175 کی صدر کے پاس جبکہ ایک کی جی ایچ کیو کی طرف سے زیر التوا ہے 9 کی رحم کی اپیلیں مسترد ہوچکی ہیں مگر انہیں پھانسی نہیں دی گئی کیونکہ انہوں نے سپریم کورٹ میں نظر ثانی کی درخواستیں دائر کررکھی ہیں۔محکمہ جیل خانہ جات کے سینئر اہلکار نے آن لائن کو بتایا کہ آئندہ ماہ کے تیسرے ہفتے تک چار سو سزائے موت کے قیدیوں کو تختہ دار پر لٹکا دیا جائے گا۔ذرائع نے ایک سوال کے جواب میںآن لائن کو مزید بتایا کہ صدر کی طرف سے رحم کی اپیلیں مسترد ہونے پر سپرنٹنڈنٹ جیل کو صوبائی محکمہ داخلہ کے ذریعے بھجوائی جاتی ہیں اور بلیک وارنٹ ٹرائل کورٹ جاری کرتی ہے۔تاہم پھانسیوں پر عملدرآمد میں تیزی کا فیصلہ حکومت کی طرف سے کیا گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پروفیسر غنی جاوید


’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…